آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
58 بچوں کے افغان والد:’مجھے سب کے نام بھی یاد نہیں رہتے‘
58 بچوں کے افغان والد:’مجھے سب کے نام بھی یاد نہیں رہتے‘
وقت اشاعت
افغانستان میں بڑے خاندان اور زیادہ بچوں والے جوڑے عام سمجھے جاتے ہیں، لیکن صوبہ ارزگان کے رہائشی محمد صادق کا خاندان شاید ملک کے سب سے بڑے خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔ محمد صادق کی چار بیویوں سے 58 بچے ہیں اور اس کا سب سے چھوٹا بچہ صرف چند ہفتے قبل پیدا ہوا تھا۔ اتنے بڑے خاندان کی کفالت ان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے۔