آخری وقت اشاعت:  جمعـء 16 جولائ 2010 ,‭ 17:45 GMT 22:45 PST

’تیرے بن لادن‘ فیصلہ ہفتے بعد

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

نامور گلوکار علی ظفر کی پہلی فلم ’تیرے بن لادن‘ پر پابندی کے خلاف اپیلٹ بورڈ کا اجلاس جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ صوبائی وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ بورڈ اب اگلے ہفتے اس فلم کی سکریننگ کے بعد فیصلہ کرے گا۔

شیڈول کے مطابق اس فلم کو آج ملک بھر کے انیس سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونا تھا۔

پاکستان فلم سینسر بورڈ نے گزشتہ دنوں فلم تیرے بن پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے خلاف ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈی والا نے محکمہ ثقافت کی جانب سے بنائے گئے بورڈ میں اپیل دائر کی تھی۔

کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت پیر آفتاب شاہ نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ اور داخلہ کے لوگ نہیں آئے جس وجہ سے کورم پورا نہیں ہوا اور بورڈ کا اجلاس نہیں ہوسکا۔ ان کے مطابق اس بورڈ میں گریڈ اکیس کے افسر ممبر ہیں۔

پیر آفتاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انہوں نے یہ فلم درآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ دوسرے مرحلے میں اس کی سینسر بورڈ کے پاس سکریننگ ہونی تھی انہیں فلم اسی ہفتے موصول ہوئی تھوڑا وقت تو لگے گا۔

سینسر بورڈ کے اعتراض سے قبل ہی فلم کا نام ’تیرے بن لادن‘ سے تبدیل کرکے صرف تیرے بن کر دیا گیا تھا۔

تیرے بن لادن

بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہو گا اور فلم دیکھ کر فیصلہ کرے گا

اس سے قبل پاکستان میں اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ انہیں سینسر بورڈ کی جانب سے جو اعتراضات تحریری طور پر موصول ہوئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ متنازع کردار اسامہ بن لان کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منفی تصور پیش کیا گیا، اس لیے یہ فلم نمائش کے لیے نامناسب ہے۔

یہ فلم کراچی کے سنیما گھروں میں بھی لگنی تھی۔ سنیما مالک رات تک فیصلے کا انتظار کرتے رہے، جب کہ ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈی والا کا بھی کہنا ہے کہ انہیں تحریری طور پر کچھ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تیرے بن لادن بھارت سمیت کئی ممالک میں جمعہ کو ریلیز ہونی تھی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔