آخری وقت اشاعت:  پير 1 نومبر 2010 ,‭ 15:37 GMT 20:37 PST

’آزادی یا آزادی کے برابر اخیتار بہترین حل‘

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

کشمیر میں حالیہ کرفیو کا منظر

بھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں جاری شورش اور امریکی صدر براک اوباما کے بھارت کے دورے کے تناظر میں بی بی سی اردو سروس نے بعض اہم تھنک ٹینکس اور ماہرین سے بات کرکے کشمیر میں جاری آزادی کی موجودہ تحریک، عالمی برادری کے کردار اور اس مسلے کو حل کرنے کے بارے میں ان کی سوچ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس سلسلے کے پہلے انٹرویو میں جنوب ایشیائی امور کے ماہر اور جارج ٹاون یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ ورسنگ نے کہا کہ ان کے خیال میں کشمیر کا ’بہترین حل آزادی یا آزادی کے برابر اختیار‘ ہے، تاہم یہ شاید ممکن نہیں۔ مکمل انٹرویو آپ اوپر دی گئی لِنک کے ذریعے سن سکتے ہیں۔

رابرٹ ورسنگ پہلے کارنیجی اینڈومینٹ سے وابستہ رہے ہیں اور انہوں نے کشمیر پر کافی تحقیق کی ہے۔ ان کی معروف کتاب ’کشمیر ان دی شیڈو آف وار‘ ہے جس میں انہوں نے کشمیر مسلے کے کئی آپشنز بھی پیش کیے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بعد میں جنرل مشرف کے چار نکاتی تجاویز کی بنیاد بنے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔