آخری وقت اشاعت:  اتوار 30 مئ 2010 ,‭ 18:42 GMT 23:42 PST

عطا آباد جھیل سے سپل وے کے ذریعے پانی کی نکاسی کا عمل

  • سپل وے
    عطا آباد جھیل سے سپل وے کے ذریعے پانی کی نکاسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کی سہ پہر تک پانی کا اخراج دو سو کیوسک فی سیکنڈ تھا۔ اس کے علاوہ دو سو کیوسک فی سیکنڈ پانی سپل وے کے نیچے سے رس رہا ہے۔
  • سپل وے واٹر
    سپل وے سے اخراج اور رسنے والے پانی میں واضح فرق ہے۔ رسنے والا پانی نیلے رنگ کا ہے جب کہ سپل وے کا پانی بند کو کاٹ رہا ہے اس لیے گدلا ہے۔
  • سپل وے روک
    خطرہ تو یہ ہے کہ پانی کا زور کسی وقت مصنوعی بند کو بہا نہ لے جائے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اس قسم کے پتھر پانی کے بہاؤ کو آہستہ رکھیں گے۔
  • سپل وے
    پانی نے سپل وے کو کاٹنا شروع کردیا ہے اور اپنے راستے کو وسیع کر رہا ہے۔
  • سپل وے کے دونوں اطراف پانی کے کٹاؤ کی وجہ سے دراڑیں پڑ گئی ہیں جو کسی وقت بھی پانی بہا لے جائے گا۔
  • چھوٹے پتھر
    اس قسم کے چھوٹے پتھر سپل وے میں گر کر پانی کے بہاؤ کا زور توڑنے کا کام کریں گے۔
  • پتھر
    جیسے جیسے پانی اپنا راستہ وسیع کرنے کے لیے سپل وے کے اطراف کو کاٹے گا اسی طرح اس طرح کے بڑے بڑے پتھر سپل وے میں گریں گے اور عارضی طور پر بہاؤ کو روک دیں گے۔

تصاویر اور کیپشن: رضا ہمدانی

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، عطا آباد جھیل سپل وے

عطا آباد جھیل سے سپل وے کے ذریعے پانی کی نکاسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کی سہ پہر تک پانی کا اخراج دو سو کیوسک فی سیکنڈ تھا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔