آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 10 جولائ 2010 ,‭ 19:03 GMT 00:03 PST

نائجیریا میں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس

میڈیا پلئیر

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

نائجیریا میں آٹھ ترقی پذیر ملکوں یعنی ڈی ایٹ کی سربراہ کانفرنس ہورہی ہے۔

جس میں پاکستان ، ایران، بنگلہ دیش، ملائشیا، ترکی، انڈونیشیا، مصر اور میزبان ملک نائجیریا کے سربراہان حکومت شرکت کرہے ہیں، تاہم پاکستان کی نمائیندگی سینئر وزیر مخدوم امین فہیم کررہے ہیں۔

یہ ایک اقتصادی فورم ہے، اس میں کیا فیصلے ہونگے اس بارے میں کچھ کہنا تو ابھی قبل از وقت ہے۔

تاہم اس کانفرنس میں ایران کی شرکت اور اس کو ملنے والی پذیرائی کو مغربی ملکوں میں لاطینی امریکہ کے بعد ایشیا اور افریقہ میں بھی ایران کی سفارتی کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں برازیل اور ترکی یعنی دو ابھرتی ہوئی علاقائی طاقتوں سے قریبی تعلقات استوار کیے ہیں

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نائجیریا کانفرنس اس امر کی عکاس ہے کہ ترقی پذیر ممالک سول مقاصد کے لیے ایران کے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔