آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
وین رونی مقررہ حد سے زیادہ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے
انگلینڈ میں پولیس نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق رکن اور ایورٹن کے سٹرائیکر وین رونی کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
رونی کو چیشائر پولیس نے جمعے کی رات دو بجے ومزلو کے علاقے میں آلٹرنچم روڈ پر روکا تھا۔
جس وقت رونی کو روکا گیا تو وہ سیاہ رنگ کی واکس ویگن بیٹل کار میں تھے۔
چیشائر پولیس نے کہا ہے کہ 31 سالہ رونی مقرر حد سے زیادہ مقدار میں شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق رونی کو فی الوقت ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
انھیں رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سٹاك پورٹ مجسٹریٹ کورٹ میں حاضر ہونا ہوگا۔
خیال رہے کہ وین رونی نے گذشتہ ماہ ہی انگلینڈ کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔
وہ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے انگلش پریمیئر لیگ میں 1ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے بعد رواں برس ہی واپس ایورٹن کا رخ کیا ہے جہاں سے وہ 13 برس قبل مانچسٹر یونائیٹڈ میں گئے تھے۔