آخری وقت اشاعت:  بدھ, 6 جنوری, 2010, 07:41 GMT 12:41 PST

افریقی باکسروں کا قبولِ اسلام

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے وسطی افریقی جمہوریہ کے چھ اور کیمرون کے تین باکسرز نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

ان باکسرز نے منگل کے روز جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔

وسطی افریقی جمہوریہ کے چھ باکسرز نے پیر کے روز اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا جبکہ کیمرون کے تین باکسرز نے منگل کی صبح یہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ اور کیمرون کی باکسنگ ٹیموں کے کوچز مسلمان ہیں۔

مفتی نعیم نے اس موقع پر کہا کہ اگر یہ باکسرز چاہیں تو ٹورنامنٹ کے اختتام پر مزید کچھ روز پاکستان میں قیام کے دوران اسلامی تعلیمات حاصل کرکے وطن واپس جاسکتے ہیں۔

اسلام قبول کرنے والے وسطی افریقی باکسرز میں نیام بنگوئی۔ این گوکو۔ این درش۔ بنگولا۔ یاگرجی بوڈو اورسیلے بینگے شامل ہیں جن کے اسلامی نام عبیدالرحمن۔ محمد علی۔ علی اکبر۔ تیمور حسین۔ محمد اکرم اور محمد اقبال رکھے گئے ہیں۔

کیمرون کے تین باکسرز جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے مینبوا بلیس۔ کیٹچمی اور ٹی وین جوٹر ہیں جن کے نئے نام شمیم۔ محمد یاسر اور محمد راشد رکھے گئے ہیں۔

وسطی افریقی باکسنگ ٹیم کے کوچ محمد نے اس موقع پر اپنے باکسرز کے اسلام قبول کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک میں مسلمان بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور یہ ان باکسرز کا اپنا فیصلہ ہے جس کے لئے انہیں مجبور نہیں کیا گیا ہے بلکہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ وطن واپسی پر ان کے اس فیصلے کا کوئی ردعمل سامنے آسکتا ہے۔

وسطی افریقہ دنیا کے غریب ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کی آْبادی کا پچاس فیصد عیسائی ہیں جبکہ مسلمان پندرہ فیصد ہیں۔ وسطی افریقہ میں باسکٹ بال کے بعد باکسنگ دوسرا مقبول کھیل ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔