آخری وقت اشاعت:  ہفتہ, 16 جنوری, 2010, 05:25 GMT 10:25 PST

سلمان بٹ کی سنچری، آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

ہوبارٹ ٹیسٹ کا دوسرا دن

ہوبارٹ میں کھلیے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر انسٹھ رنز بنا لیے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 277 رنز کی ہو چکی ہے۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اوپنر سلمان بٹ کی سینچری کی بدولت 301 رنز سکور کیے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرنے کی بجائے خود بیٹگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے سکور میں بولر محمد آصف اور عمر گل کی آخری وکٹ کی شراکت میں پچاس رنز نے اہم کردار ادا کیا۔ عمر گل اڑتیس رن پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آصف نے انتیس رن بنائے۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز پر گرگئی۔اوپنر شین واٹسن صرف ایک رن بنا کر فاسٹ بولر محمد عامر کی گیند پر محمد یوسف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور کیٹش نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کا سکور انسٹھ رنز پر پہنچا دیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے جب تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو شیعب ملک اور سلمان بٹ نے بیٹنگ شروع کی اور دونوں کھلاڑیوں کی شراکت میں ایک سو انتیس رنز بنے۔

سلمان بٹ ایک سو دو رن پر آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ سرفراز احمد کھیلنے آئے جن کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ وہ ایک رن بنا کر کیٹش کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی شعیب ملک کی صورت میں جب ساتویں وکٹ گری اسے فالو آن بچانے کے لیے ایک سو رن درکار تھے۔ ملک نے اٹھاون رن بنائے۔

سلمان بٹ کے ایک سو دو رن اس دورے میں کسی پاکستانی کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ہے اور یہ ان کی اس دورے کی پہلی سنچری بھی ہے۔ آسٹریلیا کے بلے بازوں نے دورے میں تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بنائی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں پر پانچ سو انیس رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کے اوپنروں عمران فرحت اور سلمان بٹ نے ٹیم کو تریسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر پہلے عمران فرحت اور پھر خرم منظور کے آؤٹ ہونے سے ٹیم دباؤ میں آ گئی۔ اس کے بعد محمد یوسف اور عمر اکمل رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور کامران اکمل، محمد سمیع، فیصل اقبال اور مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد، خرم منظور، محمد عامر اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم: کیٹچ، واٹسن، بونٹنگ، مائیک ہسی، کلارک، ہادن، جونسن، ہورٹز، سڈل اور بولنجر۔

پاکستان کی ٹیم: عمران فرحت، سلمان بٹ، خرم منظور، محمد یوسف، عمر اکمل، شعیب ملک، احمد، محمد عامر، عمر گل، آصف اور دانش کنیریا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔