
محمد یوسف دوسری اننگز میں بڑا سکور نہ کر سکے

محمد یوسف دوسری اننگز میں بڑا سکور نہ کر سکے
آسٹریلیا نے پاکستان کو ہوبارٹ ٹیسٹ میں دو سو اکتیس رن سے ہرا کر مسلسل چوتھی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ چار سو اڑتیس رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم دو سو چھ رن پر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن ہاریٹز اور سڈل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان کی طرف سے خرم منظور نے ستتر رن بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔
آسٹریلیا کے شین واٹسن کو پلیئر آف دی سیریز کا انعام دیا گیا۔رکی پونٹنگ اپنی ڈبل سنچری کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے۔
آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ میچ ایک سو ستر اور دوسرا چھتیس رن سے جیتا تھا۔
یہ مسلسل چوتھی سیریز ہے جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تین صفر سے ہرایا ہے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان مسلسل بارہ ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
آسٹریلیا نے اپنے مشہور بالروں شین وان اور گلین میگرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار کسی سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔
یہ مسلسل چوتھی سیریز ہے جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو تین صفر سے ہرایا ہے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان مسلسل بارہ ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ انیس سو پچانوے چھیانوے میں جیتا تھا اور انیس سو چورانوے اور پچانوے میں آخری بار سیریز جیتی تھی۔
ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو انیس رن بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اوپنر سلمان بٹ کی سنچری کی بدولت تین سو ایک رن سکور کیے تھے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں پر پانچ سو انیس رن بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور کامران اکمل، محمد سمیع، فیصل اقبال اور مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد، خرم منظور، محمد عامر اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم: کیٹچ، واٹسن، بونٹنگ، مائیک ہسی، کلارک، ہادن، جونسن، ہورٹز، سڈل اور بولنجر۔
پاکستان کی ٹیم: عمران فرحت، سلمان بٹ، خرم منظور، محمد یوسف، عمر اکمل، شعیب ملک، احمد، محمد عامر، عمر گل، آصف اور دانش کنیریا۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔