تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے
فٹبال کے انیسویں عالمی کپ کے تیسرے دن گروپ ڈی کے ایک مقابلے میں جرمنی نے آسٹریلیا کو چار گولوں سے ہرا دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
جرمنی کی طرف سے پہلا گول میچ کے آّٹھویں منٹ میں لوکس پوڈولسکی نے تھامس ملر کے پاس پر کیا ہے جبکہ دوسرا گول میروسلاو کلوسے نے میچ کے ستائیسویں منٹ میں کیا۔
دوسرے ہاف میں جرمنی کی برتری قائم رہی اور مولر اور کاؤکاؤ نے ایک گول گول کر کے انہیں زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔ دوسرے ہاف میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھائے جانے کے باعث ان کی ٹیم کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

لوکس پوڈولسکی نے تھامس ملر کے پاس پر پہلا گول کیا
ماضی میں جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دو مرتبہ بین الاقوامی میچوں میں سامنے آ چکی ہیں۔ ان میں سے پہلا مقابلہ سنہ انیس سو چوہتر کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس میں مغربی جرمنی نے تین صفر سے فتح حاصل کی تھی جبکہ سنہ 2005 کے کنفیڈریشن کپ میں جرمن ٹیم چار تین کے سکور سے جیتی تھی۔
جرمن ٹیم ماضی میں تین مرتبہ سنہ انیس سو چوّن، انیس سو چوہتّر اور سنہ انیس سو نوے میں فٹبال کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ صرف برازیل (پانچ بار) اور اٹلی(چار بار) کو جرمنی سے زیادہ مرتبہ یہ مقابلے جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
جرمن ٹیم برازیل کے علاوہ سات مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی واحد ٹیم ہے۔ جرمنی نے سنہ 1930 اور 1950 کے علاوہ ہر ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے۔ ان دونوں موقعوں پر جرمن ٹیم نے خود مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔
آسٹریلیا کی ٹیم ماضی میں دو مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کر چکی ہے اور سنہ 1974 اور سنہ 2006 اسے ٹورنامنٹس جیتنے والی ٹیموں یعنی جرمنی اور اٹلی نے ہی شکست سے دوچار کیا تھا۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔