تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے
انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے سپین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے۔
ڈربن میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے ہاف کے خاتمے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے سات منٹ بعد ہی سوئس کھلاڑی فرنینڈس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو اختتام تک قائم رہی۔
کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ
اس سے قبل گروپ ایچ کے پہلے میچ میں چلی نے ہونڈراس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

فرنینڈو ٹوریس ہسپانوی ٹیم کے سٹارٹنگ لائن اپ میں نہیں تھے
یورپی چیمپیئن سپین کی ٹیم کو یہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سب سے فیورٹ ٹیم قرار دیا گیا تھا تاہم وہ اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں ہی ناکام رہی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے کسی بین الاقوامی مقابلے میں سپین کو شکست دی ہے۔ ان دونوں ممالک کے مابین ماضی میں اٹھارہ بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے سپین نے پندرہ میچ جیتے ہیں جبکہ تین مقابلے برابر رہے۔
سپین کی ٹیم کا یہ تیرہواں ورلڈ کپ ہے اور وہ سنہ 1974 سے لگارتار ان مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔ تاحال ورلڈ کپ میں سپین کی بہترین کارکردگی سنہ 1950 میں دیکھنے کو ملی جب اس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نویں مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ سوئس ٹیم سنہ انیس سو چونتیس، انیس سو اڑتیس اور سنہ انیس سو چوّن میں ان مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچ چکی ہے جبکہ سنہ 2006 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں شکست کھا گئی تھی۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔