تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے
جنوبی افریقہ میں جاری فٹ بال عالمی کپ کے گروپ ڈی کے ایک میچ میں آسٹریلیا اورگھانا نے ایک ایک گول کیا ہے۔
کلِک فٹ بال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ
آسٹریلیا کی طرف سے گول بریٹ ہول مین نے میچ کے گیارہویں منٹ میں برشیانو کی شاٹ کے ریبائنڈ پر کیا۔ یہ حالیہ عالمی کپ کے دوران گول کیپر کی غلطی کی ایک اور مثال تھی۔
تاہم گھانا نے میں میچ کے پچیسویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ گھانا کی طرف سے اساموا گیان نے پنلٹی پر کیا۔گھانا کو یہ پنلٹی ہیری کیول کے فاؤل پر ملی جنہیں امپائر نے سرخ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
گھانا کی ٹیم نے اس سے پہلے گروپ ڈی میں سربیا کی ٹیم ایک گول سے ہرا دیا تھا۔
گروپ ڈی کے ہی کے ایک اور مقابلے میں جرمنی نے آسٹریلیا کو چار گولوں سے ہرا دیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی تھی۔
گھانا کی ٹیم کا دوسرا ورلڈ کپ ہے۔ اس سے قبل وہ سنہ 2006 کے عالمی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اس ٹورنامنٹ میں اس نے دو میچ جیتے تھے جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی تھی۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے گھانا کو اپنے سٹار کھلاڑی مائیکل ایسیئن کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو زخمی ہونے کی وجہ سے ان مقابلوں سے باہر ہو چکے ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم ماضی میں دو مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کر چکی ہے اور سنہ 1974 اور سنہ 2006 اسے ٹورنامنٹس جیتنے والی ٹیموں یعنی جرمنی اور اٹلی نے ہی شکست سے دوچار کیا تھا۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔