اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
آسٹریلوی سلیکٹرز نے سڈنی میں پیر سے شروع ہونے والے آخری ایشز ٹیسٹ کے لیے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ اور سپنر مائیکل بیئر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
چوبیس سالہ عثمان خواجہ ٹیم میں زخمی کپتان رکی پونٹنگ کی جگہ نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے جبکہ لیف آرم سپنر بیئر کو فاسٹ بولر ڈگ بولنجر پر فوقیت دی گئی ہے۔
مائیکل کلارک اس میچ میں آسٹریلیا کی کپتانی کی فرائض سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ آخری ٹیسٹ میں ہمارے لیے ابھی بہت کچھ باقی ہے‘۔

عثمان خواجہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے ہمراہ
ان کا کہنا تھا کہ ’ سب سے کم جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ کہ آسٹریلیا کی جم کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت دکھائیں جو کہ اس ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص میں ہے‘۔
انگلش ٹیم اگرچہ میلبرن ٹیسٹ جیت کر ایشز ٹرافی پر اپنا قبضہ قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہے تاہم اگر وہ چوبیس برس میں آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی انگلش ٹیم بننا چاہتی ہے تو اسے سڈنی ٹیسٹ کم از کم برابر کرنا ہوگا۔
ایشز سیریز میں اب تک انگلینڈ نے دو میچوں میں آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا ، آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا جبکہ سیریز کا پہلا میچ بےنتیجہ رہا تھا۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔