آخری وقت اشاعت:  جمعرات 23 دسمبر 2010 ,‭ 05:52 GMT 10:52 PST

سعودی شاہ عبداللہ صحت یاب ہوگئے

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

نیویارک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج سعودی شاہ عبداللہ کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ چھیاسی سالہ شاہ عبداللہ ریڑھ کی ہڈی کے اپریشن کے لیے بائیس نومبر کو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ جہاں اُن کے دو اپریشن ہوئے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اللہ نے انھیں صحت عطا کی جس کے بعد وہ منگل کو نیویارک میں ہی اپنی رہائش گاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔

وہ بائیس نومبر کو نیویارک گئے تھے۔

شاہ عبداللہ کی ملک سے عدم موجودگی کے دوران اُن کے سوتیلے بھائی ولی عہد شہزادہ سلطان امور مملکت کے انچارج تھے۔

شہزادہ سلطان کی خراب بھی صحت رہتی ہے، اُن کی عمر اسی برس سے اوپر ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

چھاسی سالہ شاہ عبدللہ مشرق وسطیٰ میں امریکی ہتھیاروں کے بڑے خریدار ہیں

سلطنت کی وراثت کے ایک اور امید وار شہزادہ سلمان جو ریاض کے گورنر ہیں حال میں بیرون ملک سے سرجری کرا کے لوٹے ہیں۔

واٰح رہے کہ دنیا بھر میں پائے جانےوالے تیل کے ذخائر کا پچیس فیصد سعودی عرب میں پا جاتے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے طاقت کے ایوانوں ممکنہ خلا عالمی سطح پر مضمرات کا حامل ہوگا۔

عالمی برداری یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تیل کے کنوؤں کو کون کنٹرول کررہا ہے۔

سفارتی نکتہ نگاہ سے بھی سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی قریبی حلیف ہے اور علاقائی مسائل جیسے لبنان، ایران سے مسلسل محاذ آرائی، اسرائیل فلسطین تنازعہ جیسے معا ملات میں مغربی ملکوں کے موقف کو اگے بڑھانے میں سعودی شاہی خاندان اہم کردار ادا کرتا ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔