ہزاروں سکّوں سے سکوٹر خریدنے والا انڈین شہری

ہزاروں سکّوں سے سکوٹر خریدنے والا انڈین شہری
وقت اشاعت

انڈیا کی ریاست تلنگانہ میں ایک شخص نے تین سال تک جمع کیے گئے 10 روپے کے ہزاروں سکّوں سے ایک لاکھ 23 ہزار روپے کا سکوٹر خرید لیا۔ بودو راوی جوزف نے خریداری کے لیے یہ رقم سکّوں کی صورت میں ادا کی، جنھیں گننے میں شوروم کے عملے کو کئی گھنٹے لگے۔ وہ یہ سکّے سبزی اور راشن خریدتے وقت ملنے والی کھلی رقم سے جمع کرتے رہے تھے۔