وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 1 منٹ
- آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر 50 راکٹ داغے گئے ہیں۔
- لبنان اور غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی۔
- حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے کمال ادوان ہسپتال میں اسرائیلی فوجی کی کارروائی کے بعد ہسپتال میں اب بس ایک ہی ڈاکٹر باقی رہ گئے ہیں۔
- اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی تنظیم پر پابندی کا فیصلہ
- پاکستان تحریک انصاف نے پیر کے روز مخصوص نشستوں کے فیصلے میں عمل درآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
- سوموار کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 201 پوائنٹس اضافے کے بعد 90 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- اسرائیل کے شہر تل ابیب کے مضافات میں فوجی اڈے کے نزدیک ایک ٹرک کے بس سٹاپ سے ٹکرانے کے باعث درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔















