BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ریاض میں دھماکوں کی اطلاعات، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دوسری جانب حوثی گروہ انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس نارے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے 20 سالہ لڑکی کو ’جن نکالنے کے عمل کے دوران تشدد کرنے پر‘ ایک عامل کو تین سال قید اور ارش (جرمانے) کی مد میں 96 لاکھ 76 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یمن کے حوثی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟
حوثی سعودی ہوائی اڈوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ فوجی اڈوں، تیل کی تنصیبات یا دیگر اہم انفراسٹرکچر کے مقابلے میں ہوائی اڈے ان کے لیے اتنا اہم اور مؤثر ہدف کیوں ہیں؟
لانگ مارچ: ہیلی کاپٹر کے استعمال پر عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے جواب مانگ لیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرگرمیاں کور کرنے والی صحافیوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے بنائے گئے واٹس ایپ چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سہیل آفریدی کو ہیلی کاپٹر پر لکی مروت پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں اُن کے استقبال کے لیے پارٹی جھنڈے اٹھائے ہوئے کارکنان بھی موجود تھے۔
نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات پر ڈاکٹروں کا بیان، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟
معروف انڈین اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر نے گوا میں وفات پائی، جہاں انھوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحات گزارے۔
مودی کی ثالثی کی پیشکش: کیا روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکتا ہے؟
انڈیا نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست بات چیت کی پیشکش ایک ایسے وقت میں کی ہے کہ جب روسی صدر ولادیمیر پوتن اپنی حالیہ گفتگو کے دوران یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ اس معاملے پر انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ’بہترین خیالات‘ ہیں جو دونوں فریقوں کو قابلِ قبول حل تک پہنچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
روسی لیب ورکر کی پُراسرار موت: کیا کووڈ کے بعد طاعون عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے؟
سائبیریا میں طاعون پر تحقیق کرنے والے مرکز میں ایک روسی لیبارٹری ٹیکنیشن کی موت نے سات صدیوں پہلے طاعون کی خوفناک وبا (بلیک ڈیتھ) کو ایک بار پھر موضوع بحث بنا دیا ہے۔
سونے کی اینٹیں، لگژری گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں: امریکی جاسوس نے ’خفیہ اخراجات‘ کا بہانہ بنا کر کروڑوں ڈالر کا فراڈ کیسے کیا؟
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق افسر، جنھیں حکام کی جانب سے ان کے گھر سے سینکڑوں سونے کی اینٹیں برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، نے جعلی معاہدوں اور جائیداد کے سودوں پر مبنی 20 کروڑ ڈالر (15 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ) کے ایک وسیع فراڈ کے ذریعے امریکی حکومت کو دھوکا دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ٹویوٹا کرولا کی ’فیس لفٹ‘ پر اٹھتے سوال: ’پاکستان میں نئی جنریشن کب آئے گی؟‘
پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کی 11ویں جنریشن 2014 سے مارکیٹ میں ہے جبکہ دنیا میں 12ویں جنریشن دستیاب ہے۔ بدلتی ہوئئ مارکیٹ اور مختلف فیس لفٹ کے باوجود پاکستان میں کرولا کی نئی جنریشن متعارف کیوں نہیں ہوئی؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































