جارج ہملٹن سیلبریٹی شو کے امیدوار

جارج ہملٹن
،تصویر کا کیپشنایسا کوئی چانس نہیں کہ وہ اس شو میں شرکت نہ کریں: جارج ہملٹن
وقت اشاعت

ہالی ووڈ کےمشہور اداکار جارج ہملٹن اور سابق ماڈل سمانتھا فاکس رواں سال آسڑیلیا میں ہونے والے شو آئی ایم اے سیلیبریٹی کے امیدوار ہیں۔

لوسی بنجیمن، کمیلا ڈالراپ اورٹی وی شیف گینو ڈی آکینپو بھی اس شو میں شرکت کریں گے۔ ’تمہارا گھر کتنا صاف ہے‘ کے سٹار کم ووڈ برن بھی ان امیدواروں میں شامل ہیں۔اینتھنی میک پارٹلن اور ڈیکلن ڈونولی ایک بار پھر اتوار کو آئی ٹی وی ون شو پیش کریں گے۔

.شو کی لائن اپ میں ہولی اویکز اداکار سٹوورٹ ماننگ، سبرینا واشنگٹن اور مس تیق جو کہ سابق بینڈ کی ممبر بھی ہیں کے علاوہ کولن میکلسٹر اور جیسٹن ریان بھی شامل ہیں۔

ستر سالہ ہملٹن نے کہا کہ ایسا کوئی چانس نہیں کہ وہ اس شو میں شرکت نہ کریں۔لوسی بینجمن نے کہا کہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ بزدل آدمی ایک ہزار بار مرتا ہے لیکن اگر آپ بہادر ہیں تو ایک بار مرتے ہیں۔

یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک مکھی کسی چیز سے ٹکرانے سے پہلے بالکل بھی نہیں سوچتی ۔اگر آپ کوئی شور سنیں تو سمجھیں لیں کہ وہ میں ہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنگل پلان کو اپنے دوستوں سے چھپایا۔ میرا کوئی دوست اس پروگرام کو نہیں دیکھ سکے گا کیونکہ ان کے خیال میں، میں جنوبی فرانس میں ہوں اور میرے ہاتھ میں شراب کے جام کے ساتھ ایک خوبصورت عورت ہو گی۔

تینتالیس سالہ فاکس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خاتون ریمبوکی طرح دیکھتی ہیں۔ میں جہاز سے چھلانگ لگا دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں بکنی پہنے پانی کے اندر فلمایا جائے گا۔ میں تینتالیس سالہ خاتون ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میری ہر چیز قدرتی ہے۔

فنکارہ بینجمن جنھوں نے سنہ انیس سو اٹھانوے سے دو ہزار تین تک لیسا فولر کا کردار ادا کیا نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنی بیٹی بیسی سے الگ ہو رہی ہیں جو اپنی ماں کے جنگل میں قیام کے دوران چار برس کی ہو جائیں گی۔ یہ میری زندگی کا سب سے برا حصہ ہو گا۔ سو اگر میں یہ سب کر سکتی ہوں تو میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنا بہترین شاٹ دوں گی۔

.یہ خبریں بھی ہیں کہ ماڈل کیٹی پرائس جو اپنے سابقہ شوہر پیٹر آندرے کے ساتھ سنہ دو ہزار چار میں اس شو کی تیسری سیریز کے دوران ملیں تھیں وہ بھی جنگل میں ان امیدواروں کے ساتھ شامل ہونگی۔

.