کوپولا کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر

یہ کوپولا کا چھٹا آسکر ایوارڈ ہے
،تصویر کا کیپشنیہ کوپولا کا چھٹا آسکر ایوارڈ ہے
وقت اشاعت

ہالی وڈ کے مشہور ہدایتکار اور فلمساز فرانسس فورڈ کوپولا کو فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ لاس اینجلیس میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڈ فادر سیریز کے ہدایتکار کو دیا گیا۔

یہ کوپولا کا چھٹا آسکر ہے اور وہ اس سے قبل گاڈ فادر سیریز کی چار فلموں کے لیے بھی آسکر جیت چکے ہیں۔

آسکر ایوارڈ دینے والی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کے مطابق یہ ایوارڈ ایک ایسے ’تخلیق کار کے نام ہے جس کا کام فلم پروڈکشن میں اعلٰی ترین معیار کو برقرار رکھتا دکھائی دیتا ہے‘۔

لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ جسے ارونگ تھالبرگ میموریل ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے، کا آغاز سنہ انیس سو سینتیس میں ہوا تھا اور اب تک صرف اڑتیس افراد کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

فرانسس فورڈ کوپولا نے اب تک تیس فلمیں بنائی ہیں جب میں بلیک سٹالین، آؤٹ سائیڈرز اور لاسٹ ان ٹرانسلیشن بھی شامل ہیں۔ لاسٹ ان ٹرانسلیشن کے لیے فرانسس کپولا کی بیٹی صوفیہ کپولا نے بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔