سر ایلٹن جان بیٹے کے باپ بن گئے

وقت اشاعت
سر ایلٹن جان اور ان کے پارٹنر ڈیوڈ فرنش ایک بچے کے والدین بن گئے ہیں جو کیلیفورنیا میں ایک ’سروگیٹ‘ ماں سے پیدا کیا گیا ہے۔
بچے کا نام ذکرے جیکسن لیون فرنش۔جان رکھا گیا ہے اور وہ کرسمس کے دن پیدا ہوا ہے۔
سروگیٹ ماں اس عورت کو کہا جاتا ہے جو اپنے پیٹ میں کسی کا بچہ پالتی ہے جو کے اس کے بیضے سے ہو یا اسے کسی اور نے بارور کیا ہو۔
دونوں نے یو ایس میگزین ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کو بتایا کہ ذکرے تندرست ہے اور ’ہم بہت خوش اور مسرور والدین ہیں۔‘
انہوں نے ’سروگیسی کے معاہدے‘ کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ بچے کا وزن 3.6 کلوگرام ہے۔
ان کے ایک ترجمان نے کہا کہ سر ایلٹن جان اور ان کے پارٹنر ہر حالت پر ماں کی شناخت کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔















