ایران: پاؤلو کوئیلہو کی کتابوں پر پابندی

پاؤلو کوہیلو نے اپنی کتابیں فارسی میں انٹرنیٹ پر مفت جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے
،تصویر کا کیپشنپاؤلو کوہیلو نے اپنی کتابیں فارسی میں انٹرنیٹ پر مفت جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے
وقت اشاعت

برازیل کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئیلہو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان کی کتابوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاؤلو کوئیلہو کا کہنا ہے کہ ایران میں ان کی کتابوں پر پابندی بغیر کسی وضاحت کے عائد کی گئی ہے۔

ان کی ایران میں گزشتہ بارہ سال کے دوران ساٹھ لاکھ کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔

پاؤلو کوئیلہو کا کہنا ہے کہ بظاہر ایران کی وزارتِ ثقافت کی جانب سے پابندی صرف ایک غلط فہمی ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ برازیل کی حکومت سے اس ضمن میں مدد کرنے کو کہیں گے۔

پاؤلو کے مطابق وہ سوچ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر فارسی میں اپنی کتابیں مفت جاری کریں تاکہ ایرانی قارئین ان کی تحریروں سے محروم نہ رہ سکیں۔

پاؤلو کوئیلہو کے ایرانی پبلیشر عراش حجازی ایک فلم کے سامنے آنے کے بعد سے ایران چھوڑ چکے ہیں۔ اس میں وہ ایک لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

دو ہزار نو میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں کے دوران ندا آغا سلطان گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔