آسکرز: ’کنگز سپیچ‘ نے میلہ لوٹ لیا

سانڈرا بولاک اور کولن فرتھ
،تصویر کا کیپشنگزشتہ سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی سانڈرا بولاک نے کولن فرتھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا۔
وقت اشاعت

برطانوی فلم ’کنگز سپیچ‘ نےلاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار اور بہترین سکرین پلے کے ایوارڈز حاصل کیے۔

فلم ’کنگز سپیچ‘ نے بہترین فلم کی کیٹیگری میں ’دا سوشل نیٹ ورک‘، ’بلیک سوان‘، ’دا فائٹر‘ اور ’انسیپشن‘ جیسی فلموں کو شکست دی۔

<link type="page"><caption> آسکر ایوارڈز تقریب: تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2011/02/110228_oscar_awards_pics_si.shtml" platform="highweb"/></link>

بہترین ہدایت کار کا اعزاز ’کنگز سپیچ‘ کے ہدایت کار ٹام ہوپر کو دیا گیا جنہوں نے ’بلیک سوان‘ کے ہدایت کار ڈیرن ارونوفسکی، ’دا فائٹر‘ کے ڈیوڈ او رسل اور ’دا سوشل نیٹ ورک‘ کے ڈیوڈ فنچر کو شکست دی۔

فلم ’کنگز سپیچ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کولن فرتھ کو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین اوریجنل سکرین پلے کا ایوارڈ ’کنگز سپیچ‘ کے لکھاری ڈیوڈ سیڈلر کو دیا گیا۔

اداکارہ نیٹلی پورٹمین نے فلم ’بلیک سوان‘ میں اپنی کارکردگی کی بنا پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کی کیٹگری میں فلم ’کنگز سپیچ‘ کی ٹیم اور خاص طور پر جیفری رش اور ہیلینا بونہم کارٹر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی اداکار کرسچیئن بیل کو فلم ’دی فائٹر‘ میں ان کی کارکردگی کی بنا پر بہترین معاون اداکار کا حقدار سمجھا گیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’دا فائٹر‘ کی ہی ملیسا لیو کے حصے میں آیا۔

غیر ملکی زبان میں بنائی گئی فلم کا ایوارڈ ڈنمارک کی فلم ’اِن اے بیٹر ڈے‘ کے حصہ میں آیا جبکہ ’ٹوائے سٹوری تھری‘ کو بہترین اینی میشن فلم قرار دیا گیا۔

بہترین اڈاپٹڈ سکرین پلے کا ایوارڈ فلم ’دا سوشل نیٹ ورک‘ کے لکھاری ایرون سورکن کو دیا گیا جبکہ بہترین آرٹ ڈائریکشن کا اعزاز فلم ’ایلس اِن ونڈرلینڈ‘ کے حصے میں آیا۔

بہترین عکاسی، بہترین ساؤنڈ مکسنگ، بہترین وژول ایفکٹس اور بہترین ساؤنڈ ایڈٹنگ کے ایوارڈ فلم ’اِنسیپشن‘ کو دیے گئے۔

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کو دو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم دونوں کیٹیگری میں انہیں یہ اعزاز نہ مل سکا۔ ڈینی بوئل کی فلم ’127 آؤرز‘ کے لیے ان کا گانا ’اِف آئی رائز‘ کی جگہ ’ٹوائے سٹوری تھری‘ کاگانا ’وی بیلانگ ٹوگیتھر‘ بہترین فلمی گیت قرار دیا گیا۔ اے آر رحمان کی موسیقی کو بہترین فلمی ساؤنڈ ٹریک کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم اس کیسیگر کا آسکر ’دا سوشل نیٹورک‘ کی موسیسقی کو دیا گیا۔