’شرم کرو،‘ ہیما مالنی میڈیا پر پھٹ پڑیں

،تصویر کا ذریعہDaboo
معروف بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی نے سڑک کے ایک حادثے میں مرنے والی بچی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے والد کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ میڈیا پر سنسنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
اس حادثے میں ہیما مالنی کی کار کی ایک دوسر کار سے ٹکر ہوئی تھی جس میں ایک بچی کی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ ہیما مالنی کو چوٹ آئی تھی۔
ہیما مالنی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے: ’میرا دل اس بچی کے لیے افسردہ ہے جس کی بے وجہ جان چلی گئی اور اس کے خاندان کے لوگ زخمی ہو گئے۔ کاش اس بچی کے والد نے ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا اور بچی کی جان نہ جاتی۔‘

،تصویر کا ذریعہAFP
میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیما مالنی نے لکھا: ’سنسنی خیز میڈیا اور کچھ لوگوں نے کھلے عام مجھے مورد الزام ٹھہرایا جبکہ میں خود لاچار تھی اور گہرے صدمے میں تھی۔ وہ انسانیت کی سطح سے کتنے گر چکے ہیں۔ ان کے لیے میں بس یہی کہوں گی، شرم کرو، گاڈ بلیس۔‘
ہیما مالنی نے لکھا کہ انھوں نے وہ سارے پیغام بھی پڑھے جو لوگوں نے ان کے لیے چھوڑے تھے۔
ٹویٹ میں ہیما کا کہنا تھا: ’اس حادثے نے مجھے یہ بھی دِکھا دیا کہ لوگ مجھے کتنا پیار کرتے ہیں اور انھیں میری فکر ہے۔۔۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

،تصویر کا ذریعہHema Malini
دو جون کو راجستھان کے دوسہ میں ہونے والے حادثے کے بعد پولیس نے ہیما مالنی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہیما مالنی کی کار کے حادثے کے متعلق میڈیا کی اس بات پر بہت تنقید ہوئی تھی کہ حادثے میں ہلاک ہونے والی بچی یا اس کے والدین کے بجائے زیادہ زور ہیما مالني کو لگنے والی چوٹ اور ہیمامالنی کے تاثرات پر تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















