’دا ٹاورنگ انفرنو‘ کے ڈائریکٹر جان گلرمن کا انتقال

،تصویر کا ذریعہrex features
’دا ٹاورنگ انفرنو‘ اور ’ڈیتھ آن دا نائل‘ جیسی فلموں کے برطانوی ڈائریکٹر جان گلرمن 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
دا ٹاورنگ انفرنو سنہ 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم نے آسکر ایوارڈ جیتے۔ اس فلم میں اداکاری پال نیومن، سٹیو مک قوین، ولیم ہولڈن اور فے ڈنوے نے کی تھی۔
گلرمن نے مشہور ایکشن فلم ’کنگ کانگ‘ کی ایکشن فلم سنہ 1976 میں بنائی تھی جس میں اداکاری جیف برجز اور جیسیکا لانگ نے کی تھی۔
گلرمن کی اہلیہ میری نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے شوہر ایک ’حساس، پرجوش اور اپنی دنیا میں مست رہنے والے‘ انسان تھے۔
گلرمن لندن میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والدین کا تعلق فرانس سے تھا۔ انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر کے رائل ایئر فورس میں شمولیت کی تھی۔
انھوں نے اپنا پیشہ فرانس میں دستاویزی فلمیں بنانے سے شروع کیا تھا۔ سنہ 1950 میں وہ فلمیں بنانے کے طریقوں کے بارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہالی ووڈ آگئے تھے۔
ان کی فلمیں ’ایئر پورٹ‘ اور ’دا پوسائڈن ایڈونچر‘ کی کامیابی کے بعد گلرمن نے اپنی فلم دا ٹاؤرنگ انفرنو کے لیے مشہور اداکاروں کو لیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آج بھی ایکشن فلموں میں یہ فلم شمار ہے جو ایک کمزور اور اونچی عمارت کی 135 منزل پر آگ لگ جانے کے بارے میں ہے۔ اس فلم میں سٹیو مک قوین اور پال نیومن نے اداکاری کی تھی جو اس زمانے کے بڑے سٹار تھے۔
گلرمن اپنی بڑے بجٹ کی ایڈونچر فلموں سے جانے جاتے تھے لیکن ان کے بارے میں تاثر تھا کہ ان کےساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا۔
اپنی سوانح عمری میں فلم ایڈیٹر رالف ای ونٹرس نے ایک واقعے کے بارے میں بتایا جس میں انھوں نے گلرمن کو کنگ کانگ کے ساتھ کام کرتے دیکھا تھا۔ونٹرس کا کہنا ہے کہ سکریننگ کے کمرے میں غصے سے بھرے گلرمن نے اپنی آگے والی نشست کو اتنی زور سے ٹھوکر ماری کہ وہ ٹوٹ گئی۔ لیکن اگلے دن گلرمن نے انھیں فون کر کےمعافی مانگی۔
مشہور اداکار چارلٹن ہیسٹن نے گلرمن کی سنہ 1972 کی فلم ’سکائی جیکڈ‘ میں کام کیا تھا۔ انھوں نے سنہ 1995 میں لکھی گئی اپنی سوانح عمری میں کہا تھا کہ ان کے ڈائریکٹر ’گرم مزاج‘ کے تھے۔
گلرمن کی آخری فلم ’کنگ کانگ لیوز‘ سنہ 1986 میں نکلی تھی۔



















