چین کے مقبول ترین اوپرا گلوکار وفات پا گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سب سے مقبول اوپرا گلوکار می باجوئی بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
می جو پیکنگ کے اوپرا شائقین میں بے حد مقبول تھے۔ انھیں سانس کا عارضہ لاحق تھا اور گذشتہ مارچ سے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔
می نے مشہور اوپرا ’فیر ویل مائی کونکیوبائین‘ اور ’دی ڈرنکن بیوٹی‘ میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کی وجہ بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔
می پیکنگ اوپرا کے شہنشاہ می لیفنگ کے صاحبزادے تھے جنھوں نے ایک نئے طرز کی اداکاری جسے ’می سکول‘ یا می انداز قرار دیا جاتا ہے چینی اوپرا میں متعارف کروائی تھی۔
می لیفنگ نے خواتین کے جو کردار ادا کیے انھوں نے بہت مقبولیت حاصل کی اور لیفنگ نے مرد اداکاروں کے خواتین کردار ادا کرنے کی راویت کو جلا بخشی۔
پیکنگ اوپرا جو تقریر، گائیکی، رقص اور جنگی حرکات کا امتزاج ہے چین کے کلاسک آرٹ کا ایک حصہ ہے اور اس کی تاریخ اٹھارہویں صدی سے شروع ہوتی ہے۔















