ایلیسیا ویکیندر، ٹومب ریڈر کی نئی لارا کرافٹ

،تصویر کا ذریعہ
ٹومب ریڈر سیریز کی نئی فلم میں اداکارہ ایلیسیا ویکیندر لارا کرافٹ کا کردار نبھائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی ریلیز ہونے والی دونوں فلموں میں اداکارہ اینجلینا جولی نے لارا کرافٹ کا کردار کیا تھا۔
اس فلم کے سیکوئیل کے بارے میں ایک عرصے سے افوائیں گردش کر رہی تھیں اور مختلف اداکاراؤں کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ نئی فلم میں وہ لارا کرافٹ کا کر دار نبھائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق جن ادکاراؤں کا نام اس سے جوڑا جا رہا تھا اس میں ڈیزی ریڈلی، ایمیلا کلارک اور جیما آرٹرٹن شامل ہیں۔
ایلیسیا ویکیندر کو رواں برس فروری میں فلم ’دی ڈینش گرل‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کی کیٹگیری میں آسکر ایوارڈ ملا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty
یاد رہے کہ لارا کرافٹ کا کردار سب سے پہلے سنہ 1996 میں پلے سٹیشن کے لیے بنائی جانے والی گیم ٹومب ریڈر میں نظر آیا تھا۔
اس گیم کی دنیا بھر میں اب تک چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ گیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ٹومب ریڈر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لارا کرافٹ اس لیے بھی مختلف ہے کیونکہ وہ کسی بھی ویڈیو گیم کی پہلی خاتون کردار ہیں جس کو فیچر فلم میں شامل کیا گیا ہو۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بتایا جارہا ہے کہ نئی ٹومب ریڈر فلم سنہ 2017 کے آخری عشرے میں ریلیز کی جائے گی۔



















