جانی ڈیپ کو اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کو اپنی اہلیہ ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔
جج نے یہ فرمان اداکارہ ایمبر ہرڈ کے اس الزام کے بعد جاری کیا ہے کہ جس میں انھوں نے کہا کہ شراب کے نشے میں جانی ڈیپ نے انھیں مارا تھا۔
٭ <link type="page"><caption> جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ میں علیحدگی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2016/05/160526_johnny_depp_amber_divorce_zh" platform="highweb"/></link>
جمعے کو اداکارہ ہرڈ نے عدالت کو بتایا کہ جانی ڈیپ نے گذشتہ سنیچر کو ہونے والے جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔
جج نے جانی ڈیپ کو یہ بھی کہا کہ وہ ایمبر ہرڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
خیال رہے کہ پیر کو ایمبر ہرڈ نے 15 ماہ کی شادی کے بعد ’پائریٹس آف دا کریبيئن‘ کے اداکار سے طلاق حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کی جس میں انھوں نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان ’ناقابل مصالحت اختلافات ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ایمبر ہرڈ نے اپنے زخمی گال اور آنکھ کی تصویر لاس ایجنلس کی اعلی عدالت میں پیش کی۔
ایمبر ہرڈ نے ایک حلف نامے میں لکھا: ’مجھے خوف ہے کہ جانی بغیر اچانک انھیں جسمانی اور جذباتی طور پر دہشت زدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ ہوا اس وقت جانی ڈیپ نشے کی حالت میں تھے اور انھوں نے اس کے بال کھینچے، ان پر چیخے، ان کے چہرے کو پکڑا اور انھیں مارا۔
طلاق کے لیے داخل کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انھیں پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ایمبر ہرڈ کے وکیل جوزف کوئنگ نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ’جج نے ہمارے شواہد کی جانچ کی۔ انھوں نے شواہد کی بنیاد پر تادیبی حکم جاری کیا اور اس بابت مزید سماعت ہوگی۔‘

،تصویر کا ذریعہAP
جانی ڈیپ کے وکیل نے کہا کہ اداکار ایک متفقہ حکم التوا پر رضا مند ہیں۔ وہ فی الحال پرتگال میں اپنے بینڈ ’ہالی وڈ ویمپائرز‘ کے ساتھ ہیں۔
52 سالہ ڈیپ کی ہالی وڈ ادکارہ ایمبر ہرڈ سے سنہ 2011 میں ’دا رم ڈائری‘ کی فلم سازی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔
جانی ڈیپ کے ایک وکیل نے ایمبر ہرڈ پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے بدنامی سے توجہ ہٹانے کے لیے عدالت کا رخ کیا ہے۔



















