BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، درجنوں افراد زخمی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ریاض کے ہسپتال میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کیا واقعی دو لڑکیوں کے درمیان ’ایک کنگھی‘ کا تنازع ایک ہزار مربع میل پر پھیلی سلطنت کے زوال کا سبب بنا؟
’یہ ناقابلِ فہم ہے کہ وہ عظیم شہر، جو ڈھائی سو برس سے زیادہ عرصے تک تمام شہروں میں ممتاز مقام رکھتا تھا، آخر کس طرح تباہی سے دوچار ہوا۔ اس کے بارے میں ہارون کے خزانے کی طرح کئی افسانوی اور نیم تاریخی کہانیاں مشہور ہیں۔
وہ ٹیکنالوجی جو موبائل فون سگنل کے بغیر بھی کال کرنا ممکن بناتی ہے
موبائل سگنل نہ ہوں تو کیا فون کال کرنا ممکن ہے؟ وائی فائی کالنگ کی ٹیکنالوجی کیا ہے اور سگنلز کی عدم موجودگی میں صارفین کو اپنے موبائل نمبر سے کال اور ایس ایم ایس کرنے کی سہولت کیسے دیتی ہے؟
پانچ سالہ آیت نور کے مبینہ ریپ، قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمان ضمانت پر رہا: ’ممکن نہیں 10، 12 سالہ لڑکے نے تنہا یہ کام کیا ہو‘
پشاور ہائیکورٹ (ایبٹ آباد بینچ) نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کی پانچ سالہ آیت نور کے مبینہ ریپ اور قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کیس میں ان تینوں ملزمان کے علاوہ ایک اور کم عمر مرکزی ملزم گرفتار ہے، جس نے (عدالتی ریکارڈ کے مطابق) اقبال جرم کر لیا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ہے اور اس کا ٹرائل جاری ہے۔
مینا کماری کی موت کی خبر نے فلاپ فلم ’پاکیزہ‘ کی قسمت کیسے بدل دی؟
مینا کماری کی موت کی خبر نے پورے ملک کو صدمے میں مبتلا کر دیا، تاہم ان کی وفات کے ساتھ ہی گویا پاکیزہ کی قسمت بھی بدل گئی۔ ملک بھر کے سنیما گھروں میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔ پاکیزہ میں گوہر جان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نادرا نے کہا کہ ’سنیما گھروں میں لوگوں کا سیلاب آ گیا تھا۔ وہ صرف پاکیزہ دیکھنے نہیں آ رہے تھے بلکہ یوں لگتا تھا جیسے وہ مینا کماری کے مزار پر حاضری دینے آ رہے ہوں۔‘ پاکیزہ کو غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی اور یہ 1972 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئی۔
اسلام آباد میں مبینہ ویزا فراڈ پر طالبہ کی ’خودکشی‘: وزیراعظم کا نوٹس، ایف آئی اے نے ملزم کے فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا
اسلام آباد پولیس کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں واقع ہفتہ وار بازار میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک لاش ملی تھی جس نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔
’ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘: راہول گاندھی کی جنتر منتر احتجاج کی حمایت، دہلی میں گرفتاریاں جاری اور سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کی دھمکی
کاکروچ جنتا پارٹی نے انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں سنیچر کو الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس احتجاج کو روکنے کے لیے دہلی اس وقت سکیورٹی کے غیرمعمولی حصار میں ہے۔ دوسری جانب احتجاج کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’انڈیا کے نوجوانوں، مجھے آپ پر فخر ہے۔ اپنا احتجاج جاری رکھیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
نوبیل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ ناراض: ’آٹھ جنگیں روکنے پر آٹھ انعام ملنے چاہیے تھے لیکن انھوں نے ایک بھی نہیں دیا‘
نوبیل امن انعام نہ ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناروے اور انعامی کمیٹی پر تنقید کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انھیں اس انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ اس سال نوبیل امن انعام ناوی پِلّے کو دیا گیا، جنھوں نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات سے متعلق اقوامِ متحدہ کی تحقیقات کی قیادت کی۔
کیا پاکستان حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی جنگ کا حصہ بن سکتا ہے؟
سعودی عرب اور یمن کے حوثی گروہ ’انصار اللہ‘ کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور ایسے میں ریاض کے دفاعی شراکت دار پاکستان کی اِس تنازع میں شمولیت سے متعلق متعدد سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔ بی بی سی نے دفاعی اور سفارتی امور کے ماہرین سے بات چیت کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پاکستان باضابطہ طور پر حوثیوں کے خلاف جنگ کا حصہ بن سکتا ہے اور کیا اس تنازع میں ممکنہ شمولیت سے پاکستان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































