آندھرا پردیش کے بیس وزراء مستعفی

ہم چاہتے ہیں کہ آندھرا پردیش ریاست متحد رہے: ریڈی
،تصویر کا کیپشنہم چاہتے ہیں کہ آندھرا پردیش ریاست متحد رہے: ریڈی
    • مصنف, عمر فاروق
    • عہدہ, بی بی سی ، حیدرآباد
  • وقت اشاعت

ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے تیلنگانہ ریاست کے قیام کے حوالے سے دلی کے فیصلے کے خلاف ریاست کی اسمبلی کے بیس وزراء نے استعفے دے دیے ہیں۔

گورکھا جممکتی مورچہ نے پیر کے روز سے دارجیلنگ میں چار روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کمتاپور پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی بنگال میں سڑکیں بند کردی گے۔

آندھرا اور ریالہ سیما سے سے ریاستی وزراء نے استعفے دے دیے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ایک علیحدہ ریاست بنانے کے فیصلے کو واپس لیں۔

وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن ریڈی نے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ آندھرا پردیش ریاست متحد رہے۔ ریاست کی تقسیم سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔‘

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کیرو شئیا نے ابھی تک وزراء کے استعفے منطور نہیں کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’یہ ایک بحران ہے اور مجھے امید ہے کہ کانگریس کی سینٹرل قیادت اس کو سلجھائے گی۔‘