ماؤ باغیوں نے چار پولیس اہلکار رہا کردیے

باغیوں نے پولیس اہلکاروں کو جنگل میں مقامی صحافیوں کے حوالے کیا
،تصویر کا کیپشنباغیوں نے پولیس اہلکاروں کو جنگل میں مقامی صحافیوں کے حوالے کیا
وقت اشاعت

بھارت میں سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ماؤ نواز باغیوں نے ان چار پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے جنھیں گیارہ دن قبل یرغمال بنایا گیا تھا۔

ان چار پولیس اہلکاروں کو جمعرات کی رات دیر گئے رہا کیا گیاگیا۔

رہائی پانے والوں کو جنگل میں مقامی صحافیوں کے حوالے کیا گیا۔

ماؤ نواز باغیوں نے انیس ستمبر کو چھتیس گڑھ کی ریاست میں واقع بیجاپور سے سات پولیس اہلکار اغوا کیا تھے۔

اغوا کےدو روز بعد دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں جنگل سے ملی تھیں۔

بھارتی افواج کئی ریاستوں میں ماؤ نواز باغیوں سے برسرِ پیکار ہیں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ غریبوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

گزشتہ سال بھارتی حکومت نے کئی ریاستوں میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ماؤ نواز باغیوں کی طرف سے شروع کردہ اس بغاوت کو بھارتی حکومت کے لیے سب سے بڑا اندرونی چیلنج سمجھا جاتا ہے۔