بگ باس ریالٹی شوصرف بالغوں کے لیے

بھارتی حکومت نے دو ریالٹی ٹی وی شو’ بگ باس‘ اور ’راکھی کا انصاف‘ کے پرائم ٹائم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی حکومت نے نیوز چینلوں کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ ان ریالٹی پروگراموں کی کوریج کے دوران اس کےمخصوص حصوں کو نشر نہ کریں۔
برطانوی ٹیلی ویژن چینل فور کے پروگرام بگ برادر کی طرز پر بننے والے بھارتی ریالٹی شو بگ باس میں سابق ’بے واچ‘ سٹار پامیلا اینڈرسن اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک شرکت کر رہی ہیں۔
<link type="page"><caption> پامیلا بگ باس میں </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2010/11/101117_pamela_big_boss_mumbai_zz.shtml" platform="highweb"/></link>
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پروگراموں کو پرائم ٹائم میں نشر کرنےکی پابندی کا فیصلہ ان پروگراموں میں بیہودہ مناظر اور بیہودہ زبان کے بارے میں لوگوں نے شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ان پروگراموں کو دن کے پرائم ٹائم پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب یہ صرف رات گیارہ سے صبح پانچ بجے تک دکھائے جا سکیں گے اور اس پر واضح طور پر لکھا ہوگا کہ یہ پروگرام صرف بالغوں کے لیے ہے۔
یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب پامیلا اینڈرسن اس شو میں داخل ہوئیں۔ پامیلا اینڈرسن کی بگ باس میں شمولیت کی وجہ سے اس شو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
دلی میں بی بی سی کی نامہ نگار ٹنکو رے نے بتایا ہے کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے دفتر میں شکایات کا ایک انبار لگ چکا ہے اور لوگوں نے خصوصاً بگ باس میں وینا ملک کے ’تولیے کو گرانے‘ اور راکھی کا انصاف کے شو میں بہیودہ زبان کے استعمال پر شکایات کی ہیں۔
پروگرام کے پروڈیوسروں نے حکومتی پابندی سے متعلق لاعملی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے انہیں اس بارے میں حکومت کی جانب سے انہیں کوئی ہدایات نہیں ملی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پامیلا اینڈرسن پہلی مرتبہ جب بگ باس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو انہوں نے سفید ساڑھی پہن رکھی تھی اور نمستے کہا۔ انہوں نے فرداً فرداً تمام شرکاء سے ہاتھ ملایا۔ پامیلا اینڈرسن نےگھر میں رہن سہن کے طریقوں سے آگاہی حاصل کی ۔



















