بھارت، وزارت عظمٰی کا دفتر بھی ٹوئٹر پر

،تصویر کا ذریعہPTI
ٰبھارت میں وزارت عظمٰی کا دفتر بھی اب مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگیا ہے اور اس دفتر سے منسلک کام کاج اور معلومات کو ٹوئٹر پر بھی دیکھا جا سکے گا۔
حالانکہ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ کے بارے میں بھارتی حکومت کا رویہ قدر منفی رہا ہے اور کئی ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کی بات ہوئی ہے۔
لیکن حکومت کے اس قدم سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کی بڑھتی اہمیت اور ان کی مقبولیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔
بی بی سی ہندی سروس کے سابق پروڈیوسر پکنچ پچوری کو وزیراعظم نے میڈیا کا اپنا نیا مشیر مقرر کیا ہے اور ٹوئٹر سے متعلق انہوں نے ہی اطلاع دی ہے۔
پکنج پچوری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس سے متعلق لکھا ہے اور کہا ہے کہ لوگ اب وزیراعظم کے دفتر سے متعلق معلومات ٹوئٹر پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے دفتر کا اکاؤنٹ ہے PMOIndia@ اور اس پر وزیراعظم منموہن سنگھ کی تصویر بھی لگی ہوئی ہے۔ اسے پی ایم او کی ویب سائٹ سے لنک کیا گيا ہے۔
پیر سے اب تک اس کو تقریباً چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالو کر چکے ہیں جس میں کابینہ کے وزیر بھی شامل ہیں۔
لیکن وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کسی دوسرے کو فالو نہیں کیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بھارت میں وزارت خارجہ پہلے ہی سے ٹوئٹر پر ہے اور دفتر خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش اس پر مختلف مسائل پر ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔



















