کورونا: پاکستان میں مصدقہ مریضوں میں سے ’27 فیصد متاثرین لاہور میں‘

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 14 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک اس مرض سے ملک میں 308 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کی دوپہر تک سندھ اور پنجاب میں 530 سے زائد نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 14500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. اس صفحے کو اب اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی رمضان کی وجہ سے تمام صوبوں کی حکومتوں کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

  2. کووڈ 19 ایپ استعمال کرنے کا طریقہ

    پاکستان حکومت نے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے ایک ایپ متعارف کروائی ہے۔ اس ایپ سے کیسے مستفید ہوا جا سکتا ہے، یہ جاننے کے لیے دیکھیے ہماری ویڈیو۔۔۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  3. 1000 سل پہلے ویکسین کا خیال کہاں سے آیا؟

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔ جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  4. برطانیہ: ’وبا کا عروج گزر چکا‘، ملک میں کل اموات 26700 سے زیادہ

  5. مسجد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی: صدر مملکت کی شکایت پر کارروائی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صدر مملکت عارف علوی نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اسلام آباد کی ’لہتڑاڑ روڈ پر جن چار مساجد میں میں نے حاضری دی اُن میں سے ایک مسجد میں 20 نکاتی اجماع کی شدید خلاف ورزی ہوتی ہوئی نظر آئی۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’اس کی اطلاع ڈپٹی کمشنر (اسلام آباد) اور وزیر مذہبی امور کو دے دی گئی ہے۔‘

    یاد رہے کہ ماہِ رمضان کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مساجد اور امام بارگاہوں میں حکومت کی جانب سے 20 نکاتی ضابطہ کار بنایا گیا تھا جس میں نماز و تراویح ادا کرنے والوں کی تعداد محدود رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    اس شکایت کے جواب میں ڈی سی اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’جی سر ہم نے فوری ایکشن لیا ہے۔‘

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا اکہ انھوں نے ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کروا دیا گیا ہے۔

    ’تمام ٹیموں کو مزید چیکنگ کی ہدایات جاری بھی کردی گئی ہیں۔۔۔ اسلام آباد میں تمام مساجد میں اجتماع کے مطابق اور علما کے تعاون سے عملدرآمد جاری رہے گا۔‘

  6. سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کل نو ہزار سے زائد افراد گرفتار

    سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کل نو ہزار سے زائد افراد گرفتار

    سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    صوبے میں مزید 180 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 37ویں روز 50 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کے مجموعی تعداد نو ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد دو ہزار 989 تک جا پہنچی ہے۔

    حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کے 37ویں روز کراچی سے 96 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  7. ’پاکستان کے 27 فیصد متاثرین لاہور میں موجود‘

    پاکستان کے 27 فیصد سے زیادہ متاثرین لاہور میں موجود

    اس وقت پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 14752 متاثرین موجود ہیں جن میں سے 27.31 فیصد متاثرین کا تعلق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔

    شہر میں کووڈ 19 کی تشخیص 59 قیدیوں اور 1408عام شہریوں میں کی جا چکی ہے۔

    دریں اثنا رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 815 افراد میں بھی اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

  8. سندھ کی موجودہ صورتحال, 5291 متاثرین، 92 اموات

    سندھ کی موجودہ صورتحال

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں کورونا وائرس کے 5291 متاثرین موجود ہیں جبکہ 92 اموات ہوچکی ہیں اور 963 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    سب سے زیادہ 3791 متاثرین کراچی میں ہیں۔

    متاثرہ شہروں میں سکھر، حیدر آباد، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی اور شہید بینظیر آباد بھی شامل ہیں۔

  9. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: تین متاثرین کی پنجاب منتقلی، کل تعداد 65 ہوگئی, ایم اے جرال، صحافی

    کشمیر، کورونا

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے تین متاثرین، جن کا درحقیقت تعلق سرگودھا سے تھا، کی پنجاب منتقلی کے بعد کل متاثرین کی تعداد 65 رہ گئی ہے۔

    اب تک یہاں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

    خطے کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے بی بی سی سے بات کرتے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید دو مریض صحتیاب ہو کر گھر چلے گے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    ان کے مطابق گذشتہ روز ضلع کوٹلی کے علاقے ڈھوک کوہاس سرساوہ میں جن آٹھ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ان میں تین کا تعلق سرگودھا سے ہے، اس لیے ان تین افراد کے ناموں کو اس خطے کی فہرست سے پنجاب کی فہرست میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وہ بتاتے ہیں کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تین متاثرین کی پنجاب منتقلی کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65 رہ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سرساوہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت اپنے سسرال سرگودھا میں ہوئی اور ان کی میت کے ہمراہ ان کے سسر، دو خواتین رشتہ داروں اور ان کی اہلیہ و بچیوں نے سرگودھا سے کوٹلی کا سفر کیا۔

    ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ سرساوہ کے گاؤں ڈھوک کوہاس کو آج سے 15 روز کے لیے سیل کر دیا گیا ہے کیونکہ پورے گاؤں نے جنازے میں شرکت کی تھی۔

    دوسری جانب منگل کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ماہِ رمضان کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل لاک ڈاون کے تحت تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ لاک ڈوان کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان پر جرمانے عائد کرنے کے علاوہ ان کی دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔

    یاد رہے کہ ماہِ رمضان کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق جمعے اور منگل کو اس خطے میں مکمل لاک ڈاون رہا کرے گا۔

  10. کورونا: آئی ایس آئی متاثرین کو ڈھونڈنے میں حکومت پاکستان کی مدد کیسے کر رہی ہے

  11. ’ہفتہ وار سات ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کوشش کی جا رہی ہے‘

    پی آئی اے

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ذوالفقار بخاری اورمعید یوسف سے ملاقات کی جس میں عالمی وبا سے پیدا صورتحال اور وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے لیے کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور حکام مختلف ممالک سے 12 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔

    جاری کردہ بیان کے مطابق تیسرے مرحلے میں ہفتہ وار سات ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  12. بریکنگ, بلوچستان میں 62 نئے متاثرین کی تصدیق, صوبے میں کل 915 متاثرین، اموات کی تعداد 14

    بلوچستان میں 62 نئے متاثرین کی تصدیق

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے 62 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 915 ہوگئی ہے۔

    اب تک صوبے میں کووڈ 19 سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 176 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    صوبے کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ دیگر تفصیلات کے مطابق:

    کورونا وائرس کے منفی رزلٹ کی تعداد: 7589

    مشتبہ مریضوں کی تعداد: 12334

    28 اپریل کو کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد: 513

    اب تک کورونا کی تشخیص کے لیے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ کی کل تعداد: 8504

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 28 اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق 85 فیصد متاثرین میں وائرس کی مقامی منتقلی ہوئی۔

  13. ’عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے‘

    ’عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے‘

    منگل کو ریڈیو پاکستان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران تیل کی طلب اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    دریں اثنا رزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قرضے کے بڑے چیلنج کے باوجود عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے جو لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

    ’ملک بھر میں احساس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند لوگوں میں ایک سوچوالیس ارب روپے کی رقم شفاف انداز میں تقسیم کی جا رہی ہے۔‘

    انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درج یکی صنعتوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے حکومت ان کے تین ماہ کے بجلی کے بل ادا کرے گی۔ ’بے روزگار محنت کشوں کے لیے 75 ارب روپے کے ایک اور پیکج کی بھی منظوری دی گئی ہے۔‘

    عبدالرزاق داؤن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’ہم ٹیکسٹائل کی صنعت کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ مختلف ممالک میں صنعتوں پر سخت پابندیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائلز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔‘

    ’حکومت کی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے تحت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی۔‘

  14. ’یہ تاثر نہ دیا جائے کہ وزیراعظم کی سوچ میئر اسلام آباد سے زیادہ کی نہیں‘, پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کا معاشی ریلیف پیکیج ناکافی قرار

    پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کا معاشی ریلیف پیکیج ناکافی قرار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی معاشی کمیٹی کا ویڈیو لنک پراجلاس ہوا جس میں رضا ربانی، نوید قمر، شازیہ مری، چوہدری منظور و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ حزب اختلاف کی اس جماعت نے حکومت کے معاشی ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکیج ٹیکسوں میں چھوٹ، آسان شرائط پر قرضہ اور دیگر مراعات دی جائیں۔ ’اس وقت کسان بھی وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس صورتحال میں انھیں کھاد کی مد میں سبسڈی، بجلی کے بلوں کی مد میں ریلیف دیا جائے۔‘

    بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ ’وفاق صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کا سوچنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کر کے اضافی پیسے صوبوں کو دے۔‘

    ’اس وقت ہمیں فوری طور پر فوڈ سکیورٹی پر توجہ دینی ہوگی جو آنے والے دونوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا۔ خوراک کی سپلائی لائن، سٹوریج اور اس کی کھپت کے لیے قبل از وقت اقدامات کی ضرورت ہے۔۔۔ این ایف سی کی مد میں کٹوتی نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی حکومت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، جی 20 ممالک سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے ملنے والا ریلیف کا فائدہ بھی صوبوں کو دے۔‘

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ جیسے وزیراعظم صرف اسلام آباد کا ہے اور اس کی سوچ میئر اسلام آباد سے زیادہ کی نہیں۔۔۔ وزیراعظم کو پورے ملک کے سربراہ کے طور پر خود کو آگے لانا ہوگا۔‘

    اس موقع پر جماعت کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بے روزگاروں کے لیے رکھی گئی رقم 200 ارب سے کم کر کے 75 ارب روپے کر دی گئی ہے جس پر انھیں تشویش ہے۔

  15. پنجاب میں منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

    انھوں نے کابینہ کی پرائس کنٹرول کمیٹی سے کہا ہے کہ ضروری اشیا کی مقررہ داموں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

  16. خیبر پختونخوا کے متاثرہ شہروں کی فہرست, صوبے میں کل 2160 مصدقہ متاثرین، 114 اموات

    خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقے

    خیبر پختونخوا میں پشاور اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے جہاں 841 متاثرین موجود ہیں۔ صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 107 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔

    دیگر متاثرہ شہروں میں مردان، سوات، ایبٹ آباد اور بونیر شامل ہیں۔

  17. گلگت بلتستان میں 10 نئے متاثرین، کل تعداد 330 ہوگئی, محمد زبیر خان، صحافی

    گلگت بلتستان میں 10 نئے متاثرین، کل تعداد 330 ہوگئی

    گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کے مطابق علاقے میں 10 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد 330 ہوگئی ہے۔

    ان میں سے چھ گلگت اور چار استور میں پائے گئے ہیں۔

    ضلع دیامیر کے علاقے میں دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 224 ہوچکی ہے۔

    اس وقت گلگت بلتستان میں 103 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ علاقے میں تین اموات پیش آئی ہیں۔

  18. کورونا کے بحران سے نمٹنے کے لیے ’گرین نگہبان‘ منصوبہ

    کورونا کے بحران سے نمٹنے کے لیے ’گرین نگہبان‘ منصوبہ

    وزیر اعظم عمران خان نے ’گرین نگہبان‘ منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور ملک میں درخت لگانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

    یہ پیکیج 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کا حصہ ہوگا اور بیان کے مطابق اس سے شجرکاری، نرسری، جنگلات، شہد، پھل اور ملک میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔

    بیان کے مطابق اس سے 65 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں کو کام ملے گا۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات نے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

    وزیر اعظم نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو حکم دیا ہے کہ ایک منصوبہ تشکیل دیں جس کے تحت بین الاقوامی برادری سے کہا جائے گا کہ شجرکاری اور ماحول دوست سرگرمیوں کی بنا پر کچھ قومی قرضے کو عطیے میں تبدیل کیا جائے۔

  19. سندھ: ماہ رمضان کے دوران تمام جلسے جلوس پر پابندی

    سندھ: رمضان میں تمام جلسے جلوس پر پابندی

    کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں تمام جلسے جلوس پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اس کے مطابق یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مقدس مہینے کے دوران کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔

    جبکہ صوبے بھر میں مساجد میں محفلِ شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماعات پر بھی پابندی رہے گی۔

    صوبے میں اب تک 5291 متاثرین کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 92 اموات پیش آئی ہیں۔

    سندھ میں حکام کے مطابق 963 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  20. بریکنگ, ’روزانہ اوسطاً 16 سے 17 اموات ہو رہی ہیں‘

    ڈاکٹر ظفر مرزا

    مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے 20 اموات ہوئی ہیں جو کہ اب تک ایک روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    عالمی وبا کے لیے اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ: ’گذشتہ دو ہفتوں میں اوسطاً روز 16 سے 17 اموات ہو رہی ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ہلاکتوں سے متعلق معلومات سب سے مستند ہوتی ہیں کیونکہ ان سے پتا چلتا ہے کہ وبا کس شدت سے پھیل چکی ہے۔

    انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلہ سمیت دوسری ہدایات پر عمل کریں تاکہ جلد از جلد لاک ڈاؤن ختم کیا جاسکے اور کورونا سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔