برلن حملے کے بعد گرفتار ہونے والا پاکستانی شخص ابھی تک لاپتہ

،ویڈیو کیپشنبرلن میں ہونے والے بم دھماکے کے الزام میں گرفتار ہونے والا پاکستانی شخص تاحال لاپتہ ہے۔
وقت اشاعت

جرمن پولیس برلن میں کرسمس بازار پر حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شخص نوید بلوچ کو رہا کرنے کا اعلان تو کر چکی ہے لیکن جرمنی میں نوید بلوچ کے کزن نے بی بی سی کے جاوید سومرو کو بتایا ہے کہ وہ تمام کوششوں کے باوجود نوید بلوچ سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔