آسٹریلیا: تارکین وطن کی کشتی کا حادثہ: تصاویر

وقت اشاعت

آسٹریلیا کے جزیرے کرسمس آئیلنڈ کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشتی حادثہ
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے امیگریشن مرکز کی جانب جانے والی ایک کشتی ساحل کے قریب چٹان سے ٹکرا کو ڈوب گئی جس میں سوار بیشتر افراد کا تعلق عراق اور ایران سے بتایا جا رہا ہے
کشتی حادثہ
،تصویر کا کیپشنیہ کشتی آسٹریلیا کے جزیرے کرِسمس آئلینڈ پر پہنچنے والی تھی اور اس میں ستر کے قریب افراد سوار تھے، تاہم ساحل پر پہنچنے سے زرا قبل یہ حادثہ پیش آيا
کشتی حادثہ
،تصویر کا کیپشن عینی شاہدین کے مطابق کشتی کے مسافر پانی سے مدد کے لیے چیخ رہے تھے، مقامی لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش بھی کی تاہم تیز طرار موجوں کے سبب انہیں اس میں زیادہ کامیابی نہیں ملی
کشتی حادثہ
،تصویر کا کیپشن کچھ لوگوں کو پانی سے با حفاظت نکال لیا گیا ہے لیکن سمندر میں بہت سی لاشیں تھیں جن میں عورتیں اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی شامل تھے
کشتی حادثہ
،تصویر کا کیپشنجزیرے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے لیے ساحل سے رسیاں اور حفاظتی جیکٹ پانی میں پھینکے لیکن لہروں کی شدت کے سبب وہ اس نمٹ نہ سکے