فوٹوگرافی کا عالمی مقابلہ

وقت اشاعت

سونی کا عالمی فوٹوگرافی کا مقابلہ

فوٹو
،تصویر کا کیپشنسونی ورلڈ فوٹو گرافی ایوارڈ کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں مختلف نوعیت کے عنوانات اور انداز کے زمروں میں تصاویر منتخب کی گئی ہیں۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشناس مقابلے کو دو بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں ایک پیشہ ور فوٹوگرافرز کا زمرہ ہے جبکہ دوسرا عام افراد کے لیے ہے۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر پیشہ ور فوٹوگرافی کے زمرے میں آتی ہے جو میکسیکو میں کھینچی گئی ہے۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ بارہ ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تصویر عام زمرے میں آرٹس اینڈ کلچر کے ذیلی زمرے کے لیے منتخب کی گئی ہے۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر الاسیندرو فالکو نے اتاری ہے اور ان کی یہ تصویر اب اپریل میں لندن کے سمرسٹ ہاؤس میں ہونے والی بڑی نمائش میں شامل ہوگی۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشنمسکراہٹ کے زمرے میں منتخب ہونے والی یہ تصویر نِک ریڈمین نے اتاری ہے۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشنپولینڈ کے فوٹوگرافر کی جانب سے اس مقابلے میں بھیجی گئی تصویر جسے سفر و سیاحت کے زمرے میں منتخب کیا گیا۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشنلارا پینک کی اس تصویر کو مہم کے زمرے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تصویر ان بچوں کے احساسات کی عکاسی کرتی ہے جن کے والدین کے درمیان طلاق ہورہی ہوتی ہے۔
فوٹو
،تصویر کا کیپشناس مقابلے کے فاتحین کا اعلان چھبیس اپریل کو کیا جائے گا۔