جڑی بوٹیوں کے ذریعے روایتی طریقۂ علاج

وقت اشاعت

جڑی بوٹیوں کے ذریعے روایتی طریقۂ علاج

تنزانیہ اور افریقہ میں متعدد افراد علاج اور قسمت آزمائی کے لیے روایتی طور پر جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والوں کا سہارا لیتے ہیں۔ ان ممالک میں حکومت کے مقرر کردہ ضابطوں اور مغربی ادویات نے ان کے کام کو کچھ متاثر کیا ہے۔ تاہم اب جڑی بوٹیوں کے ماہر اور پیشن گوئی کرنے والے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ اس تصویر میں ایک 80 سالہ شخص نے سینگ پکڑا ہوا ہے جس پر دوائی لگی ہوئی ہے۔ یہ شخص ایک خاص ’کتالا‘ نامی گاؤں میں کام کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتنزانیہ اور افریقہ میں متعدد افراد علاج اور قسمت آزمائی کے لیے روایتی طور پر جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والوں کا سہارا لیتے ہیں۔ ان ممالک میں حکومت کے مقرر کردہ ضابطوں اور مغربی ادویات نے ان کے کام کو کچھ متاثر کیا ہے۔ تاہم اب جڑی بوٹیوں کے ماہر اور پیشن گوئی کرنے والے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ اس تصویر میں ایک 80 سالہ شخص نے سینگ پکڑا ہوا ہے جس پر دوائی لگی ہوئی ہے۔ یہ شخص ایک خاص ’کتالا‘ نامی گاؤں میں کام کرتے ہیں۔
عورت اور مرد دونوں ہی جڑی بوٹیوں سے علاج کر سکتے ہیں۔ اس تصویر میں ایک 40 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ فالج کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ شخص اپنی جڑی بوٹیوں کی ادویات کے ذریعے گھر گھر جا کر لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ کبھی کبھار وہ ہسپتال کا نجی کمرہ بھی استعمال کرتے ہیں۔ ابھی تک اس علاج کی کامیابی کا سائنسی ثبوت نہیں ملا ہے۔ جنوبی تنزانیہ کے لوگوں کا یقین ہے کہ بیماریاں ماورائے فطرت طاقت کے باعث ہوتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعورت اور مرد دونوں ہی جڑی بوٹیوں سے علاج کر سکتے ہیں۔ اس تصویر میں ایک 40 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ فالج کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ شخص اپنی جڑی بوٹیوں کی ادویات کے ذریعے گھر گھر جا کر لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ کبھی کبھار وہ ہسپتال کا نجی کمرہ بھی استعمال کرتے ہیں۔ ابھی تک اس علاج کی کامیابی کا سائنسی ثبوت نہیں ملا ہے۔ جنوبی تنزانیہ کے لوگوں کا یقین ہے کہ بیماریاں ماورائے فطرت طاقت کے باعث ہوتی ہیں۔
جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر علاج کے دوران انھیں کوئی مشکل پیش آ جائے تو وہ اپنے آباؤ اجداد کو مختلف رسموں کے ذریعے بلا لیتے ہیں جو ان کی مدد کرتی ہیں۔ اٹھاسی سالہ معالج کا کہنا ہے ’میرے لیے ان رسومات میں سے بوتل کو ہلانا سب سے اہم ہے۔‘ اس معالج کا کہنا ہے کہ ان کی مہارت بدروحوں سے چھٹکارا پانا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر علاج کے دوران انھیں کوئی مشکل پیش آ جائے تو وہ اپنے آباؤ اجداد کو مختلف رسموں کے ذریعے بلا لیتے ہیں جو ان کی مدد کرتی ہیں۔ اٹھاسی سالہ معالج کا کہنا ہے ’میرے لیے ان رسومات میں سے بوتل کو ہلانا سب سے اہم ہے۔‘ اس معالج کا کہنا ہے کہ ان کی مہارت بدروحوں سے چھٹکارا پانا ہے۔
اس تصویر میں نظر آنے والے شخص کا علاج اس کے خاندان کے ایک ہربل کلینک میں کیا گیا ہے۔ اس شخص کے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ لوگوں کے علاج کے لیے یہ معلاج کبھی کبھار مغربی ادویات کا بھی سہارا لیتے ہیں جیسے کہ درد کے لیے پیراسٹامول یا پھر ایکس رے۔
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں نظر آنے والے شخص کا علاج اس کے خاندان کے ایک ہربل کلینک میں کیا گیا ہے۔ اس شخص کے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ لوگوں کے علاج کے لیے یہ معلاج کبھی کبھار مغربی ادویات کا بھی سہارا لیتے ہیں جیسے کہ درد کے لیے پیراسٹامول یا پھر ایکس رے۔
جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے ایڈز یا ایچ آئی وی کے بارے میں مختلف آراء رکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو یقین ہے کہ دنیا میں ایڈز کی بیماری ہمیشہ سے ہی رہی ہے۔ اس تصویر میں جڑی بوٹیوں کے ذریعے ایڈز کا علاج کرنے والے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گاؤں میں ایڈز سے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’مقامی زبان میں اس کو لگانداگاندا کہتی ہیں یعنی وزن کم ہونا۔ آپ کے چہرے پر بھی اس کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ جِلد پر نشانات پڑتے ہیں اور جھریاں پڑ جاتی ہیں۔‘ جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے تمام افراد ایڈز کا علاج نہیں کرتے بلکہ کچھ ایسے افراد کو ہسپتال بھیج دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے ایڈز یا ایچ آئی وی کے بارے میں مختلف آراء رکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو یقین ہے کہ دنیا میں ایڈز کی بیماری ہمیشہ سے ہی رہی ہے۔ اس تصویر میں جڑی بوٹیوں کے ذریعے ایڈز کا علاج کرنے والے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گاؤں میں ایڈز سے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’مقامی زبان میں اس کو لگانداگاندا کہتی ہیں یعنی وزن کم ہونا۔ آپ کے چہرے پر بھی اس کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ جِلد پر نشانات پڑتے ہیں اور جھریاں پڑ جاتی ہیں۔‘ جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے تمام افراد ایڈز کا علاج نہیں کرتے بلکہ کچھ ایسے افراد کو ہسپتال بھیج دیتے ہیں۔
مختلف معالجوں کی فیس مختلف ہوتی ہے۔ یہ معالج ہسپتال کے مقابلے میں سستے ہوتے ہیں اور ہسپتال بہت فاصلے پر ہوتے ہیں اور عملہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ ان کلینکس میں موجود ادویات بھی مہنگی ہوتی ہیں۔ ان کلینکس میں چھوٹی بیماری جیسا کہ سر درد یا نیم بے ہوشی کا علاج کروانے پر 3 سے 6 امریکی ڈالرز کا خرچہ آتا ہے جبکہ ایک مشکل فریکچر کے علاج پر 122 امریکی ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔ یہ معالج اپنی کمائی کے ساتھ ساتھ اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی زمین بیچتے ہیں۔ ایچ آئی وی اور وزن کم کرنے میں مہارت رکھنے والے معالج ایک کیفے چلاتے تھے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد اس سے متفق نہیں تھے اس لیے وہ واپس گاؤں آئے اور علاج شروع کردیا۔
،تصویر کا کیپشنمختلف معالجوں کی فیس مختلف ہوتی ہے۔ یہ معالج ہسپتال کے مقابلے میں سستے ہوتے ہیں اور ہسپتال بہت فاصلے پر ہوتے ہیں اور عملہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ ان کلینکس میں موجود ادویات بھی مہنگی ہوتی ہیں۔ ان کلینکس میں چھوٹی بیماری جیسا کہ سر درد یا نیم بے ہوشی کا علاج کروانے پر 3 سے 6 امریکی ڈالرز کا خرچہ آتا ہے جبکہ ایک مشکل فریکچر کے علاج پر 122 امریکی ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔ یہ معالج اپنی کمائی کے ساتھ ساتھ اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی زمین بیچتے ہیں۔ ایچ آئی وی اور وزن کم کرنے میں مہارت رکھنے والے معالج ایک کیفے چلاتے تھے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد اس سے متفق نہیں تھے اس لیے وہ واپس گاؤں آئے اور علاج شروع کردیا۔
جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو افراد علاج کے لیے آتے ہیں ان میں سے اکثر ہسپتال سے مایوس ہو کر آتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو ہسپتال سے ان کی مشکل کا حل نہیں ملتا۔ انھوں نے بتایا ایسے افراد پر ٹیکے اور ادویات کوئی اثر نہیں کرتیں اور اگر وہ ان کا علاج کامیابی سے کرتے ہیں تو وہ اپنے دوستوں کو بتاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو افراد علاج کے لیے آتے ہیں ان میں سے اکثر ہسپتال سے مایوس ہو کر آتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو ہسپتال سے ان کی مشکل کا حل نہیں ملتا۔ انھوں نے بتایا ایسے افراد پر ٹیکے اور ادویات کوئی اثر نہیں کرتیں اور اگر وہ ان کا علاج کامیابی سے کرتے ہیں تو وہ اپنے دوستوں کو بتاتے ہیں۔
کچھ افراد ڈاکٹروں کے مقابلے میں روایتی طور پر جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے افراد یہ محسوس کرتے ہیں ہسپتال میں ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔ اس تصویر میں معالج کی اہلیہ وہ قدیم سکہ دکھا رہی ہیں جو وہ ہر وقت پہن کر رکھتی ہیں تاکہ بدروحوں سے بچ سکیں۔
،تصویر کا کیپشنکچھ افراد ڈاکٹروں کے مقابلے میں روایتی طور پر جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے افراد یہ محسوس کرتے ہیں ہسپتال میں ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔ اس تصویر میں معالج کی اہلیہ وہ قدیم سکہ دکھا رہی ہیں جو وہ ہر وقت پہن کر رکھتی ہیں تاکہ بدروحوں سے بچ سکیں۔
چند معالج خوش قسمتی کے لیے بھی چیزیں فروخت کرتے ہیں۔ عام طور پر ان اشیاء میں مختلف جانوروں کے جسم کے حصے ہوتے ہیں۔ کئی بار ان اشیاء میں سکے، گھنٹیاں یا سینگ بھی ہوتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچند معالج خوش قسمتی کے لیے بھی چیزیں فروخت کرتے ہیں۔ عام طور پر ان اشیاء میں مختلف جانوروں کے جسم کے حصے ہوتے ہیں۔ کئی بار ان اشیاء میں سکے، گھنٹیاں یا سینگ بھی ہوتے ہیں۔
تنزانیہ کے شمال میں جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو امیر بنانے کے لیے جو اشیاء دی جاتی ہیں وہ زیادہ موثر ہوتی ہیں اگر ان میں انسانی اعضاء بھی شامل ہوں۔ اسی لیے انسانی اعضاء کا غیر قانونی کام بڑھتا جارہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنتنزانیہ کے شمال میں جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو امیر بنانے کے لیے جو اشیاء دی جاتی ہیں وہ زیادہ موثر ہوتی ہیں اگر ان میں انسانی اعضاء بھی شامل ہوں۔ اسی لیے انسانی اعضاء کا غیر قانونی کام بڑھتا جارہا ہے۔
خوش قسمتی سے لے کر فٹبال کے مقابلے میں جیت تک ہر چیز کے لیے اشیاء دی جاتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ اپنے مذہبی عقائد کے علاوہ یہ اشیاء استعمال کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنخوش قسمتی سے لے کر فٹبال کے مقابلے میں جیت تک ہر چیز کے لیے اشیاء دی جاتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ اپنے مذہبی عقائد کے علاوہ یہ اشیاء استعمال کرتے ہیں۔