بدھ چھبیس جون کا سیربین
بدھ چھبیس جون کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام پاکستان میں ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا اور بی بی سی اردو پر لائیو سٹریم کیا گیا تھا۔
سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو بھی نشر کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں منشیات کے استعمال میں اضافہ
پشاور کے مجبور شہری کس کس چیز سے بچیں۔ منشیات کی گذر گاہ بننے کے ساتھ ساتھ یہ زہر شہریوں کی زندگیاں بھی تباہ کر رہا ہے۔ پاکستان میں انسدادِ منشیات کا عالمی دن منانے کے لیے ٹنوں منشیات کو تو جلایا گیا مگر نشے کے عادی افراد جس آگ میں جل رہے ہیں کیا اسے بجھانا بھی اتنا ہی آسان ہے؟۔
پشاور سے عزیز اللہ خان کی رپورٹ
امریکہ میں ہم جنس شادیوں کے حق میں فیصلہ
امریکی سپریم کورٹ نے بدھ کو جاری ہونے والےایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ہم جنس شادیوں کو وہی درجہ ملنا چاہیے جو امریکہ سمیت دنیا بھر میں روایتی شادیوں کو دیا جاتا ہے۔ اس فیصلے نے اس قانون کو در کر دیا ہے جس کے تحت شادی محض ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن سے برجیش اپادھیائے کی رپورٹ
بھارت میں عوام تک خوراک کی رسائی کا نیا منصوبہ
عالمی امدادی اداروں کے مطابق بھارت کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بے حد غربت کی زندگی گذارتا ہے اور ملک کے بعض حصوں میں یہ صورتِ حال غریب ترین افریقی ممالک سے بھی زیادہ خراب ہے۔ بھارت کے منصوبہ بندی کے کمیشن کے مطابق تقربیاً 35 کروڑ افراد ایک دن میں صرف 30 روپے سے بھی کم پر گذارا کرتے ہیں۔
دہلی سے سہیل حلیم کی رپورٹ
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹیکنالوجی کے فائدے اور نقصانات
کیا آپ نے کسی تصویر کو دیکھتے ہوئے یہ سوچا ہے کہ جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ اصل یا درست نہیں ہے؟ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسانوں کی زندگیوں کو آسان بنایا ہے وہیں یہ انھیں دھوکہ بھی دے سکتی ہے۔
اسلام آباد سے نوشین عباس کی رپورٹ



















