دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں اور سجاوٹ۔ آپ بھی تصاویر بھیجیے۔
،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس موقع پر فلپائن میں طوفان سے متاثر ہونے والے علاقے میں ایک شخص گھروں کے ملبے میں کرسمس ٹری سجا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرسمس کا موقع برطانیہ میں رائل میل کے لیے مصروف ترین ہوتا ہے۔ یہ تصویر سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ڈاک گھر کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنچین کے دارالحکومت بیجینگ میں کرسمس کی سجاوٹ۔
،تصویر کا کیپشنکرسمس کے موقع پر امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما واشنگٹن میں بچوں کے ایک میڈیکل سینٹر میں مریض بچوں کو ایک کتاب پڑھ کر سنا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنملیشیا کے شہر کوالالمپور میں سینٹا کلاز کے حلیے میں ایک شخص ایک ایکویریئم میں سیاحوں کو محظوظ کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنلبنان کے ساحل پر واقع تاریخی شہر جبیل میں کرسمس کی سجاوٹ۔
،تصویر کا کیپشنپولینڈ سے آیا ہوا ایک نوجوان جوڑا جرمنی کے شہر برلن میں ایک کرسمس مارکیٹ میں تصویریں کھنچوا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی وزیر اعظم افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں کو کرسمس ملنے گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر اسلام آباد میں چند نوجوان کرسمس ٹری سجا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجرمنی میں آن لائن سٹور ایمزون کا یہ سینٹر کرسمس کے اس اہم موقعے پر بہت مصروف ہوتا ہے۔