نیشنل جیوگرافک کی دوہزار تیرہ کی انعام یافتہ تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنہڈسن بے کے سمندر پر پھگلتی ہوئی برف سے جھانکتے ہوئے اس برفانی ریچھ کی شاندار تصویر کو اس برس کی بہترین تصویر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس تصویر کو فوٹوگرافر پال سوڈرس نے کھینچا ہے
،تصویر کا کیپشناس سالانہ مقابلے میں ایک سو پچاس ممالک سے فوٹوگرافرز نے سات ہزار تصاویر بھیجی تھی۔ مقابلے میں تین درجہ بندیوں کے لیے انعامات تھے: پیپل یعنی لوگ، پلیسیز مقامات اور نیچر یعنی قدرت۔ ڈنمارک کے سیسل بودیئیر کی اس تصویر کو ’پیپل‘ یعنی لوگوں کی درجہ بندی میں اعلیٰ انعام حاصل ہوا ہے
،تصویر کا کیپشن’پلیسز‘ کے زمرے میں اعلیٰ انعام ایڈم ٹین کی اس تصویر کو حاصل ہوا ہے جس میں چین کی ایک کہرے والی صبح کو ایک خاتون اپنے چھوٹے بچے کو لے کر جارہی ہے
،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ تینوں زمروں میں بعض ديگر تصاویر کو بھی انعامات دیئے گئے۔ یوسو کے کیشیوا کرا کی اس تصویر کو خصوصی انعام دیا گیا
،تصویر کا کیپشنٹورنٹو کے ایک چڑيا گھر میں اس گینڈے کی تصویر کو سٹیفن ڈی لائل نے کھینچا ہے۔ اس تصویر کو نیچر زمرے میں خاص انعام دیا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنانڈریو لیور کی اس تصویر کو خاص انعام دیا گیا ہے۔ انڈریو نے تصویر کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ سمندر کی جانب سے گزر رہے تھے کہ تبھی انہوں نے دیکھا کہ بیل دھوپ کا لطف اٹھا رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنجولیا فلیچر کی بارش کی یہ خوبصورت تصویر بھی مقابلے کا حصہ تھی
،تصویر کا کیپشنبیسیگ مورین کی اس تصویر کو خصوصی انعام سے نوازا گیا
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی بری گنگا ندی کے کنارے کوڑے کے ڈھیر پر غبارے لیے کھڑے اس بچے کی تصویر انڈریو براج نے کھینچی ہے
،تصویر کا کیپشناوریلی گیورٹس نے ’خوبصورتی‘ کے موضوع پر تصویریں کھینچی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے
،تصویر کا کیپشنمشیل دی پنزیو نے اپنی خاتون دوست کی یہ تصویر اپنی گاڑی میں لال بتی پر رکی گاڑی پر لی ہے