2013 میں وفات پانے والی مشہور شخصیات

وقت اشاعت

2013 میں وفات پانے والی مشہور شخصیات

فرانس اور امریکہ کے خلاف میدانِ جنگ میں کامیابیوں کے ماسٹر مانڈ، ویتنام کے 102 سالہ جنرل وُہ نیوجن گیپ۔ فرانسیسی فوج کو جب انہوں نے 1954 میں شکست دی تو حقیقی معنوں میں فرانس کی خطے میں نو آبادیاتی حکمرانی ختم ہوگئی۔
،تصویر کا کیپشنفرانس اور امریکہ کے خلاف میدانِ جنگ میں کامیابیوں کے ماسٹر مانڈ، ویتنام کے 102 سالہ جنرل وُہ نیوجن گیپ۔ فرانسیسی فوج کو جب انہوں نے 1954 میں شکست دی تو حقیقی معنوں میں فرانس کی خطے میں نو آبادیاتی حکمرانی ختم ہوگئی۔
دنیا میں سب سے زیادہ کتابیں بیچنے والے مصنفوں میں سے ایک امریکہ کے ٹام کلینسی 66 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
،تصویر کا کیپشندنیا میں سب سے زیادہ کتابیں بیچنے والے مصنفوں میں سے ایک امریکہ کے ٹام کلینسی 66 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
پاکستانی طالبان کے تین اہم رہنما، مُلا نذیر، ولی الرحمان اور حکیم اللہ محسود مختلف امریکی ڈرون حملوں میں مارے گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی طالبان کے تین اہم رہنما، مُلا نذیر، ولی الرحمان اور حکیم اللہ محسود مختلف امریکی ڈرون حملوں میں مارے گئے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے ابتدائی خلابازوں کے دستے مرکری-7 کے رکن سکاٹ کارپنٹر بھی انتقال کر گئے۔ سکاٹ کارپنٹر 1962 میں دوسرے امریکی خلا باز بنے جنہوں نے قرہِ ارض کے گرد مدار میں چکر لگایا تھا۔
،تصویر کا کیپشنامریکی خلائی ادارے ناسا کے ابتدائی خلابازوں کے دستے مرکری-7 کے رکن سکاٹ کارپنٹر بھی انتقال کر گئے۔ سکاٹ کارپنٹر 1962 میں دوسرے امریکی خلا باز بنے جنہوں نے قرہِ ارض کے گرد مدار میں چکر لگایا تھا۔
60 کی دہائی کے مشہور بینڈ دی ڈورز کے کی بورڈ پلیئر اور شریک بانی رے مانزریک 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
،تصویر کا کیپشن60 کی دہائی کے مشہور بینڈ دی ڈورز کے کی بورڈ پلیئر اور شریک بانی رے مانزریک 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یروشلم میں بااثر ریبائی اووایاد یوسف کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان کا انتقال 93 سال کی عمر میں ہوا۔
،تصویر کا کیپشنیروشلم میں بااثر ریبائی اووایاد یوسف کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان کا انتقال 93 سال کی عمر میں ہوا۔
ہالی وڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کے ہیرو پال واکر 40 سال کے تھے اور گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنہالی وڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کے ہیرو پال واکر 40 سال کے تھے اور گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔
1962 میں آنے والی معروف ہالی وڈ فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ کے سٹار پیٹر او ٹول سنیچر کو 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
،تصویر کا کیپشن1962 میں آنے والی معروف ہالی وڈ فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ کے سٹار پیٹر او ٹول سنیچر کو 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برازیل کے فٹبال کھلاڑی نلٹن سانتوس نے تین ورلڈ کپ کھیلے اور ان میں سے دو میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی وفات 88 سال کی عمر میں ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے فٹبال کھلاڑی نلٹن سانتوس نے تین ورلڈ کپ کھیلے اور ان میں سے دو میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی وفات 88 سال کی عمر میں ہوئی۔
سابق برطانوی وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر فالج کے حملے کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ وہ 1979 سے 1990 تک کنزرویٹیو پارٹی کی طرف سے برطانیہ کی وزیرِ اعظم رہیں۔ مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
،تصویر کا کیپشنسابق برطانوی وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر فالج کے حملے کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ وہ 1979 سے 1990 تک کنزرویٹیو پارٹی کی طرف سے برطانیہ کی وزیرِ اعظم رہیں۔ مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا پانچ دسمبر کو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی یاد میں تقریبات دس دن سے جاری تھیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا پانچ دسمبر کو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی یاد میں تقریبات دس دن سے جاری تھیں۔
لوئس ایلن ریڈ امریکی گٹارسٹ اور گلوکار تھے جنہوں نے راک میوزک کے لیے بہت کام کیا۔
،تصویر کا کیپشنلوئس ایلن ریڈ امریکی گٹارسٹ اور گلوکار تھے جنہوں نے راک میوزک کے لیے بہت کام کیا۔
بالی وڈ کی اداکارہ جیا خان ممبئئ میں اپنے گھر میں پائی گئیں۔ پولیس کی تفتیش نے اسے ایک خود کشی قرار دیا۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ کی اداکارہ جیا خان ممبئئ میں اپنے گھر میں پائی گئیں۔ پولیس کی تفتیش نے اسے ایک خود کشی قرار دیا۔
وینزویلا کے سابق نائب صدر نکولس مدورو نے سابق صدر اوگو چاویس کے انتقال کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ اوگو چاویس پانچ مارچ کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنوینزویلا کے سابق نائب صدر نکولس مدورو نے سابق صدر اوگو چاویس کے انتقال کے بعد ملک کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ اوگو چاویس پانچ مارچ کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
ہیلن تھامس ایک معروف صحافی تھیں جنہوں نے کئی سال تک وائٹ ہاؤس کی کوریج کی۔ انہوں نے 50 سال میں دس امریکی صدور کے دورِ اقتدار میں کام کیا۔
،تصویر کا کیپشنہیلن تھامس ایک معروف صحافی تھیں جنہوں نے کئی سال تک وائٹ ہاؤس کی کوریج کی۔ انہوں نے 50 سال میں دس امریکی صدور کے دورِ اقتدار میں کام کیا۔
اٹلی کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک اور سات مرتبہ ملک کے وزیراعظم بننے والے گیلیو انڈریوتی 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
،تصویر کا کیپشناٹلی کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک اور سات مرتبہ ملک کے وزیراعظم بننے والے گیلیو انڈریوتی 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی چیمپیئن تیراک اور فلمی سٹار ایستر ولیئمز لاس انجلس میں وفات پا گئیں۔ انہیں ہالی وڈ کی ’مرمیڈ‘ کہا جاتا تھا۔
،تصویر کا کیپشنامریکی چیمپیئن تیراک اور فلمی سٹار ایستر ولیئمز لاس انجلس میں وفات پا گئیں۔ انہیں ہالی وڈ کی ’مرمیڈ‘ کہا جاتا تھا۔
دوسری جنگِ عظیم میں جرمن فوج کے ایک یہودی کیمپ سے بچنے والی 100 سالہ ایڈتھ کراس ایک اسرائیلی پیانو پلیئر تھیں۔
،تصویر کا کیپشندوسری جنگِ عظیم میں جرمن فوج کے ایک یہودی کیمپ سے بچنے والی 100 سالہ ایڈتھ کراس ایک اسرائیلی پیانو پلیئر تھیں۔
ہالینڈ کے شہزادے یوہان فریسو ڈیڑھ سال تک کومے میں رہنے کے بعد لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
،تصویر کا کیپشنہالینڈ کے شہزادے یوہان فریسو ڈیڑھ سال تک کومے میں رہنے کے بعد لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے کیس خصوصی استغاثہ چوہدری ذولفقار علی کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے کیس خصوصی استغاثہ چوہدری ذولفقار علی کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔
امریکی ٹی وی شو گلی کے اداکار شراب اور ہیروئن کے نشے میں ہلاک ہوئے۔ ان کی عمر 31 سال تھی۔
،تصویر کا کیپشنامریکی ٹی وی شو گلی کے اداکار شراب اور ہیروئن کے نشے میں ہلاک ہوئے۔ ان کی عمر 31 سال تھی۔
نائجیریا کے مصنف چنوا اچوبے افریقہ میں زندگی کے بارے میں لکھنے کے لیے معروف تھے۔
،تصویر کا کیپشننائجیریا کے مصنف چنوا اچوبے افریقہ میں زندگی کے بارے میں لکھنے کے لیے معروف تھے۔
روسی حکومت سے باغی بورس برزوزسکی کبھی روسی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے تھے مگر ولادمیر پوتن کی مقبولیت کے ساتھ ان کا اثر و رسوخ ختم ہوتا گیا۔
،تصویر کا کیپشنروسی حکومت سے باغی بورس برزوزسکی کبھی روسی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے تھے مگر ولادمیر پوتن کی مقبولیت کے ساتھ ان کا اثر و رسوخ ختم ہوتا گیا۔