گذشتہ ہفتے کا پاکستان: تصاویر

وقت اشاعت

پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عیسائی 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائیں گے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کی اس نواحی آبادی میں بچوں نے ایک ہفتہ قبل ہی کرسمس ٹری کی تزئین و آرائش شروع کر دی۔
،تصویر کا کیپشندنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عیسائی 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائیں گے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کی اس نواحی آبادی میں بچوں نے ایک ہفتہ قبل ہی کرسمس ٹری کی تزئین و آرائش شروع کر دی۔
گذشتہ ہفتے بھی کراچی میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور جمعے کو پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ایس ایچ او کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس دھماکے دو افراد ہلاک اور پولیس افسر شفیق تنولی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے بھی کراچی میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور جمعے کو پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ایس ایچ او کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس دھماکے دو افراد ہلاک اور پولیس افسر شفیق تنولی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ملک میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت تربیت کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں 16 دسمبر کو ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی اور اس موقع پر خاتون کیڈٹس نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنملک میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت تربیت کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں 16 دسمبر کو ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی اور اس موقع پر خاتون کیڈٹس نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کامرہ میں جے ایف تھنڈر طیارے کے کاک پٹ میں داخل ہو رہے ہیںـ یہ پاکستان میں تیار ہونے والا 50واں ایسا طیارہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کامرہ میں جے ایف تھنڈر طیارے کے کاک پٹ میں داخل ہو رہے ہیںـ یہ پاکستان میں تیار ہونے والا 50واں ایسا طیارہ ہے۔
پاکستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پشاور کے نواح میں یہ کمسن بچے کھلے آسمان تلے سرد ہواؤں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پشاور کے نواح میں یہ کمسن بچے کھلے آسمان تلے سرد ہواؤں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
پشاور میں ہی گذشتہ ہفتے بم ناکارہ بنانے والے عملے کی گاڑی ہی ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنی اور اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپشاور میں ہی گذشتہ ہفتے بم ناکارہ بنانے والے عملے کی گاڑی ہی ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنی اور اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے میں گذشتہ ہفتے بھی پولیو مہم کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا۔ کراچی میں پولیو مہم کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا منظر۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے قبائلی علاقے میں گذشتہ ہفتے بھی پولیو مہم کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا۔ کراچی میں پولیو مہم کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا منظر۔
کراچی میں ہی ایسے ماہی گیروں کے اہلِ خانہ نے مظاہرہ کیا جو بھارت کی قید میں ہیں۔ مظاہرین حکومت سے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ہی ایسے ماہی گیروں کے اہلِ خانہ نے مظاہرہ کیا جو بھارت کی قید میں ہیں۔ مظاہرین حکومت سے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پاکستان کے میدانی علاقوں میں گذشتہ ہفتے دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے نہ صرف زمینی بلکہ فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی اور ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے میدانی علاقوں میں گذشتہ ہفتے دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے نہ صرف زمینی بلکہ فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی اور ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔