پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کا احوال تصاویر میں
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں گذشتہ ہفتے سے جاری شدید سردی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کراچی میں ایک شخص نے سردی سے بچنے کے لیے خود کو ڈھانپ رکھا ہے
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے حامی راولپنڈی میں واقع ایک فوجی ہسپتال کے باہر نعرے لگا رہے ہیں۔ پرویز مشرف کو دو جنوری کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے ایک فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا
،تصویر کا کیپشندو جنوری کو کراچی کے بازارِ حصص میں کاروبار میں تیزی رہی اور انڈیکس 26 ہزار کی حد عبور کر گیا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نئے سال سے قبل ایک ریلی منعقد ہوئی جس میں شریک طالب علموں کا ایک انداز
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے بلوچستان میں سنہ 2013 میں شدت پسندی کے درجنوں واقعات پیش آئے۔ سال 2014 کے پہلے دن یکم جنوری کو بھی دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آ یا
،تصویر کا کیپشن31 دسمبر کو پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شخص سال کے آخری دن کلفٹن کے ساحل سے گزر رہا ہے
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وفاقی شریعت کورٹ میں عدالت کی 33 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جج کو تعینات کیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج 56 سالہ اشرف جہاں نے پیر کو کراچی میں شریعت کورٹ کے عہدے کے لیے حلف اٹھایا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عملی سیاست میں آنے کا اعلان کیا