سیٹھی ہاؤس ایک نایاب تعمیراتی عجوبہ
وقت اشاعت
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 19ویں صدی میں تعمیر ہونے والے پشاور کے محلہ سیٹھیان کے ایک مکان کو اصلی حالت میں بحال ہوئے ایک سال ہوگیا ہے لیکن اس ایک سال میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے کم لوگ ہی اس نایاب تعمیراتی عجوبے کو دیکھ سکے ہیں۔
اس ایک مکان کی بحالی میں محکمۂ آثار قدیمہ کو چھ سال کا عرصہ لگا۔
سابق دور حکومت میں شدت پسندی سے متاثرہ اس شہر میں پہلی مرتبہ آثار قدیمہ کے تحفظ اور انھیں اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے کوششیں شروع کی گئی تھیں۔ نامہ نگار عزیز اللہ خان کی رپورٹ