دنیا کے 60 ممالک میں لوگوں نے زیرِ زمین ریلوے میں ’نو پینٹس ڈے‘ منایا
،تصویر کا کیپشنشمالی کرہ میں واقع ممالک میں شدید سرد موسم کے باوجود دنیا کے کئی شہروں میں عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد نے ’نو پینٹس سب وے رائڈ‘ کے لیے اپنی پینٹیں اتار دیں۔
،تصویر کا کیپشن
اس سالانہ ایونٹ میں لوگ سب وے سٹیشن میں داخل ہوتے ہیں، اپنی پینٹ اتار دیتے ہیں اور پھر بغیر کسی پر تبصرہ کیے سفر جاری رکھتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس ایونٹ کا آغاز 2002 میں نیویارک میں ہوا تھا اور اب دنیا کے 60 شہروں میں یہ دن منایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس ایونٹ میں حصہ لینے والے جسم کے بالائی حصے پر تو معمول کے گرم کپڑے پہنے رہتے ہیں اور دوسروں کی برہنہ ٹانگوں کا نوٹِس بھی نہیں لیتے۔
،تصویر کا کیپشنیہ پروگرام شروع کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کا مشن عوامی مقامات پر ہلاگلا کرنا اور خوشی کا احساس فراہم کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مہم میں حصہ لینے والوں کے برعکس یہ دیگر مسافروں کی توجہ کا مرکز ضرور بنتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ پروگرام اب اپنے تیرہویں سال میں ہے اور اس میں ہر عمر اور جنس کے افراد شریک ہوتے ہیں۔ پہلے ایونٹ میں صرف سات افراد شریک ہوئے تھے جو سب مرد تھے۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی ایونٹ میں پروگرام کے شرکا کو سات سٹیشنوں تک بغیر پینٹ کے سفر کرنا ہوتا تھا اور آٹھویں سٹیشن پر انھیں ان کی پینٹ واپس مل جاتی تھی۔