چین کے منگ دور سے متعلق نمائش

وقت اشاعت

برٹش میوزیم میں چین کے منگ دور سے متعلق نمائش کا اعلان

سنہ 1400 سے 1450 کا عرصہ چین کی منگ سلطنت کا سنہری دور تصور کیا جاتا ہے۔اس دور میں منگ سلطنت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں تھا۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 1400 سے 1450 کا عرصہ چین کی منگ سلطنت کا سنہری دور تصور کیا جاتا ہے۔اس دور میں منگ سلطنت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں تھا۔
برٹش میوزیم نے چین کے اس سنہری دور سے متعلق نمائش کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرٹش میوزیم نے چین کے اس سنہری دور سے متعلق نمائش کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منگ سلطنت کے دور میں چین نے بیرونی دنیا سے رابطے بڑھانے کی کوشش کی اور اس کے بحری جہاز بھارت، ایران اور افریقہ کے ساحلوں تک پہنچے۔
،تصویر کا کیپشنمنگ سلطنت کے دور میں چین نے بیرونی دنیا سے رابطے بڑھانے کی کوشش کی اور اس کے بحری جہاز بھارت، ایران اور افریقہ کے ساحلوں تک پہنچے۔
برٹش میوزیم کی اہل کار جیسیکا ہیرسن نے کہا کہ اس نمائش میں نیلے اور سفید رنگ کے خوبصورت آرائشی گلدانوں کےعلاوہ ایسی چیزوں کی بھی نمائش ہو گی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں گے۔
،تصویر کا کیپشنبرٹش میوزیم کی اہل کار جیسیکا ہیرسن نے کہا کہ اس نمائش میں نیلے اور سفید رنگ کے خوبصورت آرائشی گلدانوں کےعلاوہ ایسی چیزوں کی بھی نمائش ہو گی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں گے۔
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ چین ثقافتی طور پر متحد قوم ہے، لیکن آپ اس نمائش میں آپ دیکھ سکیں گے کہ چین متنوع ثقافتوں کا مجموعہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنعام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ چین ثقافتی طور پر متحد قوم ہے، لیکن آپ اس نمائش میں آپ دیکھ سکیں گے کہ چین متنوع ثقافتوں کا مجموعہ ہے۔
برٹش میوزیم کے زیر اہتمام ہونے والی اس نمائش ممیں نادر اشیا کو 30 مختلف گروپوں سے مستعار لیا جائے گا۔ ان میں بعض نوادرات نجی ملکیت میں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرٹش میوزیم کے زیر اہتمام ہونے والی اس نمائش ممیں نادر اشیا کو 30 مختلف گروپوں سے مستعار لیا جائے گا۔ ان میں بعض نوادرات نجی ملکیت میں ہیں۔
سیچوان، شانڈونگ اور ہوبئے کےتین شاہی مقبروں سے ملنے والی نادر اشیا بھی اس نمائش میں دیکھی جا سکیں گی۔
،تصویر کا کیپشنسیچوان، شانڈونگ اور ہوبئے کےتین شاہی مقبروں سے ملنے والی نادر اشیا بھی اس نمائش میں دیکھی جا سکیں گی۔
منگ سلطنت نےاپنے 50 سالہ دور میں چین کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا تھا۔ برٹش میوزیم کے زیر اہتمام ہونے والی یہ نمائش 18 ستمبر 2014 سے شروع ہو کر پانچ جنوری 2015 تک جاری رہے گی۔
،تصویر کا کیپشنمنگ سلطنت نےاپنے 50 سالہ دور میں چین کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا تھا۔ برٹش میوزیم کے زیر اہتمام ہونے والی یہ نمائش 18 ستمبر 2014 سے شروع ہو کر پانچ جنوری 2015 تک جاری رہے گی۔