مگرمچھ کا آرام، پینگوئنز کا رقص اور چائے پر مدعو چڑیا گھر کے جانور
،تصویر کا کیپشنبی بی سی ورلڈ سروس کے قارئین کی جانب سے ’چڑیا گھر‘ کے موضوع پر بھیجی گئی تصاویر میں سے یہ پہلی تصویر ایڈن فورستھ نے ایڈنبرا کے چڑیا گھر میں کھینچی تھی۔
،تصویر کا کیپشنماریا مارکس :’میں پانڈا کو دیکھنے کے لیے اکتوبر میں ٹورانٹوچڑیا گھر گئی تھی لیکن وہاں میری توجہ اس ہرے رنگ کے ازدحا نے حاصل کی۔‘
،تصویر کا کیپشنپینیگیوٹس سماراز: ’سٹاک ہوم کے چڑیا گھر میں طوطوں کی ایک جوڑی۔‘
،تصویر کا کیپشنروبی برنسٹائن نے اس گینڈے کی تصویر واشنگٹن کے چڑیا گھر میں کھینچی تھی۔
،تصویر کا کیپشنایلنٹینو لی: ’یہ مکاؤ طوطا وسطی امریکہ میں بیلیز کے چڑیا گھر میں اپنی چونچ سے ان تاروں کی مضبوطی کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنایلوڈی کیورین: ’پینگوئن کا یہ انداز میں نے کچھ سال قبل لندن کے چڑیا گھر میں تصویر بند کیا تھا۔ میرے خیال میں ان کے اس انداز سے ایسا لگتا ہے کہ وہ رقص کر رہے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنمارک نولن ’بینہیم چڑیا گھر میں ایک برفانی چیتا۔‘
،تصویر کا کیپشنمنیشا ملہوترا:’ایک مگر مچھ ریت میں آرام کر رہا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنجیسپر ڈالگلیش:’ یہ تصویر ہیمپشائر میں اینڈوور کے قریب ’ہاک کنزرویشن ٹرسٹ‘ کے چڑیا گھر میں کھینچی گئی تھی۔ یہ ان پرندوں کے قریب ہونے کا ایک زبردست موقع تھا‘۔
،تصویر کا کیپشنچندرالیکھا:’ میں موضوع دیکھ کر بہت حیران ہوئی اور اس کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے لندن کے چڑیا گھر جانے کے بارے میں سوچنے لگی۔ اس وقت میری بیٹی اپنے کھلونے کے جانوروں اور بھالو سے کھیل رہی تھی۔ میری بیٹی نے چڑیا گھر کے جانوروں کو چائے پر مدعو کیا ہوا تھا۔‘