لندن کے رائل بوٹینک گارڈنز میں واقع ’دی پرنسس آف ویلز کنزرویٹری‘ میں سالانہ ’اورکڈ فیسٹیول‘ کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے رائل بوٹینک گارڈنز میں واقع ’دی پرنسس آف ویلز کنزرویٹری‘ میں سالانہ ’اورکڈ فیسٹیول‘ یا سحلب کے پھولوں کے میلے کے لیے 6500 مخلوط النسل سحلب لگانے میں بیس باغبانوں کی ایک ٹیم کو چار ہفتے لگے۔
،تصویر کا کیپشناس برس اس میلے کا موضوع ’ماضی اور حال میں پودوں کے متلاشی‘ ہے۔
،تصویر کا کیپشنسحلب صحراؤں اور گلیشیئروں کے علاوہ زمین پر ہر جگہ پایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایسے پودے جن پر پھول اُگتے ہیں ان میں سحلب کی سب سے زیادہ 25 ہزار اقسام ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس کی سب سے زیادہ اقسام ایسے گرم علاقوں میں پائی جاتی ہیں جہاں رنگا رنگ پھول اگتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشندوسرے ممالک میں پائی جانے والی اس کی اقسام بھی کم خوبصورت نہیں۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے قریب کیو کے باغات میں میں سحلب کی ایسی پرانی اقسام موجود ہیں جو اب جنگلات میں معدوم ہو چکی ہیں اور یہ سائنسدانوں کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس میلے میں اس کی ایسی اقسام بھی پیش کی جائیں گی جو اب دنیا میں کم ہی پائی جاتی ہیں جس میں Epidendrum montserratense شامل ہے۔ یہ قسم جزیرہ مونٹسیرات میں پائی جاتی ہے جہاں آتش فشانوں اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے اس کو خطرہ لاحق ہے۔
،تصویر کا کیپشناس میلے کو سحلب کی کئی اقسام سے سجایا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ میلہ آٹھ فروری سے نو مارچ 2014 تک کیو میں رائل بوٹینک گارڈنز کی ’دی پرنسس آف ویلز کنزرویٹری‘ میں جاری رہے گا۔