،تصویر کا کیپشنامریکی فوٹوگرافر وکٹوریہ وِل نے امریکہ کی ریاست یوٹا میں سن ڈانس فلمی میلے کے موقعے پر کھینچی گئی ان تصاویر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے انہوں نے وقت کا پہیہ پیچھے کی سمت گھما دیا ہو۔ یہ تصویر فلم ’سانگ ون‘ کی اداکارہ این ہیتھوے کی ہے۔
،تصویر کا کیپشن ’ٹِن ٹائپ‘ تصاویر لوہے کی ورق جیسی پتلی پرت پر لی جاتی ہیں۔ یہ تکنیک زیادہ تر انیسویں صدی میں استعمال کی جاتی تھی۔ وکٹوریہ وِل نے یہ تصاویر اس میلے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کھینچیں۔ الائیجا وڈ کی مزاحیہ ڈراؤنی فلم کو بھی اس میلے میں پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنیہ تکنیک سنہ 1848 میں فریڈرک سکاٹ آرچر نے ایجاد کی تھی۔ اس کے بعد 1880 کے اوائل تک اس کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا رہا تھا۔ اس میں روئی کو نائٹرک اور گندھک کے تیزاب میں ڈالنے کے بعد سکھا لینے سے ایک مخصوص مرکب بنایا جاتا ہے، جسے الکوحل اور ایتھر کے آمیزے میں ڈال کر اس میں پھر پوٹاشیم آیوڈائڈ ملایا جاتا ہے۔ اس تصویر میں اداکارہ میگی گیلنہال نظر آ رہی ہیں جو فلم ’فرینک‘ میں نظر آئیں گی۔
،تصویر کا کیپشناس عمل سے بننے والے مرکب کو بہت احتیاط سے شیشے کی پلیٹ پر لگایا جاتا ہے اور پھر سلور ٹائٹریٹ میں ڈبویا جاتا ہے جس سے اس پر سلور آیوڈائڈ کی ایک تہہ بن جاتی ہے جس پر روشنی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد اس پلیٹ کو کیمرے میں لگا کر ایکسپوز کیا جا سکتا ہے۔ کرسٹن سٹیورٹ فلم ’کیمپ ایکس رے‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔
،تصویر کا کیپشنسن ڈانس فلمی میلے کی بنیاد 30 سال قبل امریکی اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے رکھی تھی اور اسے آزاد سنیما کی نمائش کے لیے بین الاقوامی سطح پر جانا جاتا ہے۔ اس مرتبہ اس میلے میں 100 سے زائد آزاد فلموں کے ہمراہ 11 دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔ فلم ’دی گیسٹ‘ کے اداکار لانس ریڈک نے بھی تصویر کے لیے وقت نکالا۔
،تصویر کا کیپشناس میلے میں جن فلموں کی نمائش کی گئی ان میں کیئیرا نائٹلی اور سیم راک ویل کی فلم ’لیگیز‘ بھی شامل تھی۔
،تصویر کا کیپشنحال ہی میں انتقال کرنے والے اداکار فلپ سیمور ہوفمین نے بھی اس میلے میں شرکت کی تھی۔ وہ اپنی نئی فلم ’موسٹ وانٹڈ مین‘ کی تشہیر کر رہے تھے۔
،تصویر کا کیپشناس فلم میں ان کے ساتھی اداکاروں میں ولیئم ڈیفو اور ریچل میک ایڈمز شامل ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار اینٹن کوربئن ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس میلے کے موقعے پر اداکارہ گلین کلوز کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال بعد سٹیج پر واپس آئیں گی۔ 66 سالہ اداکارہ نے میلے میں اداکارہ ایل فیننگ کے ہمراہ اپنی فلم ’لو ڈاؤن‘ کی تشہیر کے دوران یہ خبر میڈیا والوں کو دی۔
،تصویر کا کیپشناداکار، مصنف اور ہدایت کار سیم شیپرڈ نے بھی اپنی تصویر بنوائی۔ فوٹوگرافر وکٹوریہ وِل گذشتہ چار برس سے سن ڈانس میلے کی کوریج کر رہی ہیں۔