دنیا کے مختلف ممالک میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنوینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں صدر مادورو کی حکومت کے مخالفین کو پولیس کی آبی توپ کا سامنا کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا میں صدر نے آڈیٹوریم کی چھت کے انہدام کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں امدادی کارکن ملبے میں پھنسی خاتون کو نکالنے کے لیے کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبیروت میں ایرانی ثقافتی مرکز کے قریب ہونے والے دھماکے کی زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنلندن میں منعقدہ فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ملبوسات کی نمائش کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں سے راکھ کے اخراج سے متاثرہ مقامات پر بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مظاہرین کے زیرِ قبضہ عمارتوں کو واگزار کرانے کی کوشش کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔
،تصویر کا کیپشنافغان شہر جلال آباد میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے جلسے میں شریک ایک خاتون موبائل سے تصویر کھینچتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنسوچی اولمپکس میں ناروے کے سکیئرز کی ٹیم طلائی تمغے کے حصول کے بعد جشن منا رہی ہے۔